حصارِ — Page 18
۱۸ آتے ہیں مگر ان میں ایسی قوت پیدا ہو گئی ہے کہ وہ بڑے بڑے اہم کام سرانجام دے سکتے ؟ جس طرح آسمان سے پانی قطروں کی صورت میں گزرتا ہے پھر وہی قطر سے دھاریں بن جاتی ہیں اور وہی دھاریں ایک بہنے والے دریا کی شکل اختیار کر لیتی ہیں اس طرح ہمیں زیادہ قوت اور شوکت حاصل ہوتی چلی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی وجہ محض یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمہیں خلافت کی اہمیت عطا کی ہے یہ الفضل ۲۵ مارچ ۶۱۹۵۱ ) اور فرمایا :- دو تم خوب یاد رکھو کہ تمہاری ترقیات خلافت کے ساتھ وابستہ ہیں اور جس دن تم نے اسکو نہ سمجھا اور اسے قائم نہ رکھا وہی دن تمہاری ہلاکت اور تباہی کا دن ہو گا لیکن اگر تم اس کی حقیقت کو سمجھے رہو گے اور اسے قائم رکھو گے تو پھر اگر ساری دنیا مل کر بھی تمہیں بلاک کرنا چاہے گی تو نہیں کر سکے گی اور تمہارے مقابلہ میں بالکل ناکام و نامراد رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمہارے لیے ایسی حالت خلافت کیوجہ سے پیدا ہو سکتی ہے۔جب تک تم اس کو پکڑے رکھو گے تو کبھی دنیا کی مخالفت م پراثر نہ کر سکیکی اسی طرح فرمایا : - (درس القرآن) " اسلام کبھی ترقی نہیں کر سکتا جب تک خلافت نہ ہو۔ہمیشہ اسلام نے خلفاء کے ذریعہ ترقی کی ہے اور آئندہ بھی اسی ذریعہ سے ترقی کرے گا : درس القرآن ص مطبوعہ نومبر ۱۹۳۷ از حضرت المصلح الموعود پس خدا تعالے کا یہ وعدہ ہے کہ خلافت کی برکتوں سے ہی دین اسلام تمکنت ، شان و شوکت اور غلبہ حاصل کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ اور کوئی نظام یا طریقہ کار نہیں جو اسلام کے لیے ترقی کا موجب بن سکے۔