حصارِ

by Other Authors

Page 4 of 72

حصارِ — Page 4

ابتدائے عقیدت خلافت حقہ کے بارہ میں مختلف زاویہ ہائے نگاہ سے متعدد مضامین لکھے گئے ، پڑھے گئے، دھرائے گئے اور شائع کیے گئے اور یہ سلسلہ جاری ہے اور بھاری رہے گا کیونکہ سلسلۂ خلافت بھی جاری اور دائمی ہے۔حضرت المصلح الموعود، خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے جماعت کے مبلغین کو یہ نصیحت فرمائی تھی کہ وہ خلافت کے مقام ، حقیقت ، اہمیت، عظمت اور برکات کو بار بار جماعت کے سامنے پیش کرتے رہا کریں۔فرمایا : - و مبلغین اور واعظین کے ذریعہ بار بار جماعتوں کے کانوں میں یہ آوانہ پڑتی رہے کہ پانچ روپے لیا ، پانچ ہزار روپیہ کیا ، پانچ لاکھ روپیہ کیا ، پانچ ارب روپیہ کیا، اگر ساری دنیا کی جانیں بھی خلیفہ کے ایک حکم کے آگے قربان کر دی جاتی ہیں تو وہ بے حقیقت اور نا قابل ذکر چیز ہیں اگر یہ باتیں ہر مرد ہر عورت ، ہر بچے ، ہر بوڑھے کے ذہن نشین کی جائیں اور ان کے دلوں پر ان کا نقش کیا جائے تو وہ ٹھوکریں جو عدم علم کی وجہ سے لوگ کھاتے ہیں کیوں کھائیں۔۔۔۔۔۔پس سب سے اہم ذمہ داری علماء پر عائد ہوتی ہے۔۔۔۔۔ہماری محبت کے علماء لوگوں کو تیار کر سکتے ہیں اور دوسرے لوگ بھی جن کو خداتعالے نے علم و هم بخشا ہے اور وہ خدا تعالیٰ کی خشیت اپنے دلوں میں رکھتے ہیں اور اہلی محبت کے حاصل کرنے کی خواہش اپنے قلوب میں پاتے ہیں لوگوں کو اس رنگ میں تیار کر سکتے ہیں اور ان کے اعمال کی اصلاح میں حصہ لے سکتے ہیں اور خدا تعالے کی نظر میں خلیفہ وقت کے نائب قرار پا سکتے