ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 17 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 17

16 قرآن پاک کی سورہ جمعہ میں ایک آیت ہے جس کا مطلب ہے کہ ایک وقت آئے گا جب ایک جماعت صحابہ کی مانند ہو گی۔صحابہ نے پوچھا وہ بعد میں آنے والی جماعت کون لوگ ہوں گے تو آپ نے حضرت سلمان فارسی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا ان کی قوم میں سے ایک یا ایک سے زیادہ لوگ ایمان قائم کرنے والے ہوں گے۔آپ اس بات کو اچھی طرح یا درکھئے۔بخاری شریف کی اس حدیث میں حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں فارسی نسل سے ایک مہدی کے تشریف لانے کی خوشخبری ہے۔بچھ۔میں انشاء اللہ ضرور یاد رکھوں گا۔میرے ذہن میں ایک سوال آرہا ہے کہ مکہ سے آنے والے مہاجر خالی ہاتھ آئے تھے پھر اُن کے رہنے سہنے کی کیا صورت بنی ؟ ماں۔مکہ سے آنے والے مہاجر واقعی نہ صرف اپنے گھر بار چھوڑ کر آئے تھے بلکہ اپنے عزیز رشتہ دار دوست اور مکہ جیسی محبوب سبتی کو چھوڑ کر آئے تھے ایسے وقت میں مدینہ والوں نے ہر طرح ان کی مدد کی۔مدد کرنے والے کو ناصر کہتے ہیں اس کی جمع انصار ہے اس طرح مکہ والے مہاجر اور مدینے والے انصار کہلائے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی حکمت سے کام لیا۔حضرت انس بن مالک کے گھر سب کو جمع کیا اور ایک ایک انصاری اور مہاجر کو بھائی بھائی بنا دیا۔اس طرح دینی محبت کی فضا پیدا ہو گئی۔انصار بھائیوں نے بڑے جوش و خروش سے مہاجرین