ہجرت سے وصال تک — Page 126
174 اسلام کی مقبولیت بڑھتی گئی۔بہت بڑے با اثر قبیلے بنو قیف کے لوگ جولات بت کے ماننے والے تھے مسلمان ہو گئے آپ کے حکم سے ابو سفیان بن حرب اور مغیرہ بن شعبہ نے لات کا ثبت خانہ گرا دیا اس طرح ایک وسیع علاقے میں اللہ کی پرستش ہونے لگی بشہ کا آغاز تھا لوگ گروہوں میں آتے اور اسلام لاتے اور کبھی فوجوں کی فوجیں آتیں اور اسلام قبول کرتیں۔اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا ہو رہا تھا۔إِذا جاء نصر الله وَالْفَتح اللہ تعالیٰ کی مدد اور فتوحات حاصل ہو رہی تھیں۔بنی تمیم بہت بڑی شان و شوکت والا قبیلہ تھا وہ بھی آکر مسلمان ہوئے بنی بکر نے ایک شخص تمام بن ثعلبہ کو رسول کریم کی خدمت میں بھیجا اُس نے آپ سے چند سوالات پوچھے اور سچائی کو پہچان لیا کلمہ پڑھ کے اسلام قبول کیا واپس جا کہ اپنی قوم کو بتایا کہ لات اور معزی جھوٹے ہیں۔اللہ ایک ہے اور محمد اس کے رسول ہیں۔اُسی روز شام سے پہلے پہلے اس کی تمام قوم مسلمان ہو گئی کوئی مرد یا عورت باقی نہیں رہا۔این شام ۳۶۶) 61 بچہ۔اب تو شدید مخالفت کرنے والے بھی ماننے لگے تھے۔ماں۔جی ہاں ! اُن شدید مخالفت کرنے والوں میں ایک سخاوت میں مشہور حاتم طائی کا بیٹا عدی بن حاتم تھا۔آپ سے شدید نفرت کرتا تھا حتی کہ ایک دفعہ جب آپ کے لشکر کی آمد کائناتو اپنا ساز و سامان لے کر شام کی طرف روانہ ہو گیا بعد میں بنی کے مفتوح ہوئے جنگی قیدیوں میں عدی