ہجرت سے وصال تک — Page 9
بچہ۔مدینہ مکہ سے کس قدر دور ہے۔ماں۔مدینہ مکہ سے شمال کی طرف ایک سو بارہ میل کے فاصلے پر - پہلے زمانے میں تجارت اس طرح ہوتی تھی کہ لوگ اپنا اپنا سامان لے کہ قافلے کی صورت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے تھے جن کو مکہ سے شام جانا ہوتا تھا وہ مدینے میں رک کر آرام کر لیتے۔مدینہ عین راستے میں نہیں ہے۔بحر احمر کے مشرقی ساحل سے پچاس میل مشرق کی طرف ہٹ کر ہے۔مگر لیے صحرائی سفروں میں مدینہ میں ٹھہرنے سے آرام مل جاتا اس طرح مدینہ بھی ایک تجارتی مرکز بن گیا۔مکہ سے شام اور شام سے مکہ سفر کرنے والے قافلے کچھ دن مدینہ میں ٹھہرتے تو شہر میں رونق ہو جاتی ملنے جلنے کے مواقع ملتے کئی قبیلوں اور شہروں کے لوگ ایک دوسرے کے واقف بن جاتے۔بچہ۔مدینہ کا موسم بھی مکہ کی طرح تھا۔گرمیوں میں شدید گرمی سردیوں میں