ہجرت سے وصال تک — Page 62
سے مسلمانوں سے خار کھانے بیٹھے تھے سراٹھانا شروع کیا مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیدار مغربی اور ہوشیاری نے معاملات کو سنبھائے رکھا۔جون جولائی آئندہ ماہ محرم سنہ ہجری میں قبائل عضل اور قارة کے چند لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور درخواست کی کہ ہمارے قبائل میں بہت لوگ اسلام کی طرف مائل ہیں۔آپ چند آدمی ہمارے ساتھ روانہ فرمائیں۔آپ نے عاصم بن ثابت کی امارت میں دس صحابیوں کی پارٹی روانہ فرما دی۔یہ دراصل بنو لجبان کی چال تھی۔بہانے سے مسلمانوں کو بلایا تھا۔رجیع کے مقام پر دوسو تیر اندازوں نے اس پارٹی کو گھیر لیا۔صحابہ نے ہار ماننے کی بجائے ٹیلے پر چڑھے کہ جب تک دم میں دم تھا مقابلہ کیا۔سات صحابہ شہید ہوئے تین کو قیدی بنا لیا گیا ان کے نام حبیب بن عدی ، زید این دشتہ اور عبد الله بن طارق تھے۔ان قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ماں۔خبیب بن عدی کو حارث بن عامر کے لڑکوں نے خرید لیا اور قید میں رکھا ہوا تھا۔بخاری کتاب الجہاد و کتاب المغازی میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ حارث کی لٹرکی کا بیان ہے کہ میں نے ایک دفعہ خبیب کے ہاتھ میں انگور کا ایک خوشہ دیکھا جس سے وہ انگور توڑ توڑ کر کھا رہے تھے جبکہ انگوروں کا موسم نہیں تھا اور حبیب زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے یہ خدائی رزق تھا جو خبیب کے پاس آتا تھا۔