ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 60 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 60

پر حملہ کیوں نہ کیا۔کوئی کہہ رہا تھا تم نے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو قتل کیا نہ ان کا مال لوٹا اور سب کیا دھرا چھوڑ کر واپس آگئے۔ان طعنوں اور جوش دلانے والی باتوں سے قریش پھر جمع ہوئے اور مدینہ کا رخ کیا۔آپ بھی غافل نہیں تھے مسلمان ساری رات پہرہ دیتے رہے اور فجر سے پہلے مخبر نے اطلاع دی کہ کفار مکہ نے مدینے کا رُخ کیا ہے۔چنانچہ آپ کسی حکمت کے تحت ، صرف مجاہدین احمد کو ساتھ لے کر آٹھ میل کا سفر کر کے حمراء الات پہنچے۔بچہ۔وہ تو تھکے ہوئے اور زخمی تھے۔ماں۔زخمی بھی تھے اور تھکے ہوئے بھی لیکن آپ نے اُن کے حوصلے بلند کرنے کے لئے انہیں کو ساتھ چلنے کے لیے ارشاد فرمایا اور وہ بڑے جوش و خروش سے نکلے شام گہری ہوئی تو آپ نے فرمایا کہ مختلف جگہوں پر آگ روشن کر دی جائے۔صحابہ نے تقریباً پانچ سو جگہ آگ روشن کم دی۔ایک مشرک جس نے یہ نظارہ دیکھا جا کہ کفار مکہ کو بتایا کہ مسلمانوں کا بہت بڑا لشکر دیکھ کہ آیا ہوں اور اُن میں بے حد جوش ہے۔ان باتوں کا ابوسفیان اور اس کے لشکر پر ایسا رعب پڑا کہ وہ واپس چلے گئے۔آپ نے فرمایا۔" یہ خدا کا رعب ہے جو اُس نے کفار کے دلوں پر مسلط کر دیا ہے کر نہ زرقانی) بچہ اللہ پاک نے جنگ اُحد کے متعلق کچھ فرمایا ہے ؟ ماں۔جی بچے۔سورۃ آل عمران رکوع ۱۳ تا ۱۸ میں اس جنگ کے حالات پر