ہجرت سے وصال تک — Page 13
۱۳ بچہ۔نمازیں بھی کلثوم بن الہام کے مکان پر پڑھی جاتی تھیں۔ماں۔اچھا یاد دلایا۔اب میں آپ کو قبا میں پہلی مسجد کی تعمیر کے متعلق بتاتی ہوں۔آپ نے قبا میں پہلا کام یہ کیا کہ اپنے مبارک ہاتھوں سے ایک مسجد کی بنیاد رکھی، یعنی ۲۱ ستمبر کو ہی ، اس کا نام مسجد قبا ہے اور اس میں صحابہ نے مزدوروں کی طرح کام کیا۔آپ کو اس مسجد سے بہت محبت تھی ایک بڑی خوشی کی بات یہ ہوئی کہ قبا میں ابھی تین دن ہی گزرے تھے کہ حضرت علی رضہ جن کو ہجرت کے وقت آپ اپنے بستر میں سلا آئے تھے سب کی امانتیں دے دلا کر خیریت سے قبا پہنچ گئے جس سے آپ بہت خوش ہوئے۔دس دن قبا میں قیام فرمایا پھر جمعہ کے دن سب صحابہؓ کے ساتھ مدینہ روانہ ہوئے۔راستے میں بنو سالم بن عوف کے محلہ میں ٹھہر کہ نماز جمعہ ادا کی یہ مسلمانوں کا پہلا جمعہ تھا جو ۲۴ ستمبر مطابق 1ربیع الاول ساتہ کو پڑھا گیا۔بچہ۔مدینے میں آپ کا قیام کہاں ہوا۔مان۔یہی سوال اُس وقت سب لوگ ایک دوسرے سے کر رہے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو علم ہوا تو آپ نے اپنے دادا عبدالمطلب کی والدہ سلمی کے خاندان کی رہائش گاہ میں ٹھہرنے کا ارادہ ظاہر فرمایا۔یہ قافلہ مدینہ کی طرف بڑھ رہا تھا اور وہاں ہزاروں عیدوں سے بڑھ کر خوشی اور جشن کا سماں تھا۔لوگ پہاڑی پر چڑھ کر دیکھ رہے تھے کہ کب مبارک قافلہ کی آمد آمد ہو۔بچیاں دف بجا بجا کر گیت گا