ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 128 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 128

آپ کے ارشاد کے مطابق دعوت اسلام دی وہ ایمان لے آئے۔حضرت خالہ انہیں قرآن پاک پڑھانے اور دین کی تعلیم دینے لگے۔اسی طرح آپ خیر اور بھلائی کے پیغام بھجواتے جن کو امراء مقرر فرماتے ان پر نظر بھی رکھتے تاکہ اللہ تعالیٰ کے حکموں پر صیح طریق سے عمل ہو۔بچہ۔یہ کس کسن ہجری کے واقعات ہیں۔ماں۔یہ شاہ کے واقعات ہیں۔اب میں آپ کو حج کے بارے میں بتاتی ہوں۔یہ آپ کی زندگی کا پہلا اور آخری حج تھا۔اس کو حجۃ الوداع، جتہ الاسلام اور حجتہ البلاغ بھی کہتے ہیں۔ذی قعد کا مہینہ شروع ہوا تو حج کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔بچپسیویں ذی قعد کو حج کے لئے مدینہ سے روانہ ہوئے۔بچہ۔مدینہ میں امیر کس کو مقرر فرمایا۔مال۔دو نام لئے جاتے ہیں۔ابو دجانہ ساعدی اور سباع بن عرفطه غفاری اس حج میں آپ کے ساتھ ایک لاکھ چوبیس ہزار مسلمان تھے۔آپ کی ازواج مطہرات بھی ساتھ تھیں۔اس حج کی بڑی شان تھی۔ایک مقدس انسان جس کی مکہ کی دادیوں سے یہ آواز اُٹھی تھی کہ اللہ ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں اور محمدؐ اس کا رسول ہے۔آج شدید مخالفتوں کے با وجود ایک اللہ کے پرستاروں کے ساتھ حج ادا کر رہا تھا۔آپ کے دل کی کیا کیفیت ہوگی جبکہ آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کی وفات کے قریب ہونے کے اشارے بھی مل چکے تھے۔آپ کو یاد ہو گا جب