ہجرت سے وصال تک — Page 117
116 لکھا اور ایک عورت کو دیا کہ کسی طرح چھپ چھپا کہ چوری چوری نکل جائے اور مکہ والوں کو پہنچا دے۔اس اسکیم میں صرف دو ہی افراد شامل تھے مگر اللہ پاک تو ہر چیز دیکھنا ہے اُس پاک ذات نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ دستم کو سب کچھ بتا دیا۔آپ نے حضرت علی اور حضرت زبیر بن العوام کو فرمایا جا کہ اُس عورت سے خط نکلوا لاؤ۔بڑی مشکل سے خط ملا۔اُس عورت نے بالوں میں رکھ کر جوڑا بنا لیا ہوا تھا۔بچہ۔اتنے بڑے جرم پر حاطب کو کیا سزا ملی۔ماں۔سارے جہانوں کے لئے رحمت و شفقت نبی کریم صلی اللہ علیہ و ستم نے انہیں معاف کر دیا اس لئے کہ وہ جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے جنگ بدر میں شریک ہونے والوں سے معافی کا وعدہ کیا تھا۔اچھا تو اب شکر کی روانگی کی طرف آتے ہیں۔- ارمضان المبارک شه ( دسمبر ۶۶۲۹) دس ہزار مسلمانوں کے ساتھ آپ مدینے کے لئے روانہ ہوئے۔حضرت عیسی نے بہت پہلے پیش گوئی کی تھی کہ " وہ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ آیا۔(استثنایاب ۲۳ آیت (۲) یعنی جب سب سے بڑا نئی تشریف لائے گا تو اس کے ساتھ دس ہزار پاک مستفی لوگ ہوں گے۔یہ پیش گوئی پوری ہوئی۔بچہ۔مدینہ کا امیر کن کو مقرر فرمایا۔ماں۔مدینہ کا امیر ابو ہم کلثوم بن حصین کو مقر فرمایا۔رازداری کا یہ عالم تھا کہ آپ کے چچا حضرت عباس کو بھی علم نہیں تھا کہ حضور تشریف لارہے ہیں۔