ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 80 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 80

کمزوری کے آثار دیکھ کہ بہت تکلیف ہوئی۔ذرا سی دیر کے لئے گھر جانے کی اجازت لی۔گھر آکر اپنی بیوی سے پوچھا یہ تمہارے پاس کچھ کھانے کو ہے ، گھر میں جو کا آٹا اور ایک بکری تھی۔بیوی سے کہا تم کھانا تیار کرو میں رسول اللہ کو لے کہ آتا ہوں۔بیوی نے کہا کھانا تھوڑا سا ہے۔رسول اللہ کے ساتھ زیادہ لوگ آگئے توشرمندگی ہوگی۔صحائی کہتے ہیں میں نے آہستہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے کی دعوت دی آپ نے بلند آواز سے کہا "اے انصار و مہاجرین کی جماعت چلو جابر نے ہماری دعوت کی ہے۔آپؐ اپنے ساتھ قریباً ایک ہزار اصحاب، جو کئی دن کے بھوکے تھے لے کہ جائزہ کے گھر کی طرف روانہ ہوئے۔آپ نے جائیہ سے فرمایا جا کہ اپنی بیوی سے کہو جب تک میں نہ آؤں مہنڈیا کو چولھے سے نہ انارے نہ روٹیاں پکانی شروع کرے۔آپ نے تشریف لاکر کھانے پر دُعا کی۔کھانا تقسیم ہونا شروع ہوا۔اللہ تعالیٰ کی قدرت دیکھو سب نے سیر ہو کر کھا لیا اور ابھی سالن بھی باقی تھا اور آٹا بھی۔بچه - سبحان الله - مگر امی جان بُرا نہ مانے گا میری سمجھ میں نہیں آیا یہ کیسے ہو گیا۔ماں۔بہت اچھا کیا بچے آپ نے پوچھ لیا۔میں آپ کو سمجھانے کی کوشش کروں گی۔ایسی باتیں جو عام اور جانے بوجھے قانونِ قدرت سے قدرے مختلف ہوں۔انسانی علم اور انسانی قدرت سے بلند ہوں انہیں خدائے قادر کی