ہجرت سے وصال تک — Page 7
لکھی تھیں۔مرحومہ کے مشن کو آگے بڑھانے کے جذبے سے عزیزہ امتہ الباری ناسر سیکر ٹی شعبہ اشاعت لجنہ ضلع کراچی نے تیسری کتاب تحریر کرنے کی توفیق پائی۔اس طرح ایک تسلسل سے یہ سیٹ مکمل ہوا۔کتاب پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ عزیزہ نے اس کی تیاری کے لئے وسعت سے مطالعہ کیا ہے تاہم بنیادی مآخذ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد الله تعالی آپ سے راضی ہو) کی معرکۃ الآرا تصنیف " سیرۃ خاتم النبیین “ ہے اس طرح بچوں کو تحقیق شدہ مواد آسان الفاظ میں پڑھنے کے لئے میسر آگیا ہے۔فجراها اللہ تعالیٰ احسن الجزاء - شعبہ اشاعت کے سب معاونین و معاونات کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔جن کی مخلصانہ محنتوں سے مشکل مراحل سے گزرتے ہوئے کتاب آپ کے ہاتھوں تک پہنچتی ہے۔اللہ تعالیٰ خود ان کی جزا بن جائے۔آمین الله هم آمین