ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 26 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 26

جو فریق حق پر قائم ہے اور تیری نظروں میں زیادہ شریف اور افضل ہے تو اس کی مدد فرما اور دوسرے کو ذلیل و رسواکر» (تاریخ الخمیس جلد ا حت الم) ابھی یہ راستے ہی میں تھے کہ ابوسفیان نے آکمہ اطلاع دی کہ قافلہ خیریت سے گزر کے آگیا ہے مگر ابو جہل نے اصرار کیا کہ ہم بدر تک ضرور جائیں گے اور تین دن جشن منائیں گے۔بچہ۔آپ کو علم نہیں ہوا کو ؟ ماں۔مخبروں نے اطلاع دی تھی اس آپ نے سب مہاجرین و انصار کو جمع کر کے مشورہ کیا۔بارہواں روزہ تھا جب آپ تین سو تیرہ (۳۱۳) صحابیہ کے ساتھ مدینے سے نکلے۔ایک بچہ عمیر بھی ضد کر کے شامل ہو گیا۔اس فوج کے پاس کل ستر اونٹ اور دو گھوڑے تھے مسلمان ان پر باری باری سواری کرتے حتی کہ آپ کے پاس بھی الگ سواری نہ تھی اپنی باری پر گھوڑے پر بیٹھتے۔جنگ کا دوسرا سامان بھی برائے نام تھا اپنی حفاظت کے لئے جو لوہے کا لباس یعنی زرہ پہنی جاتی ہے اس ساری فوج کے پاس صرف سات زرہیں تھیں۔بیچہ۔سامان اس لئے بھی کم لیا ہو گا کہ وہ تو صرف ایک قافلے کی روک تھام کے لئے نکلے تھے۔ماں۔اُن دنوں تھا ہی یہی کچھ۔ہجرت کا دوسرا سال تھا خالی ہاتھ مدینے گئے تھے ابھی کاروبار جمے نہیں تھے سامان آتا کہاں سے ؟ آپ کا طریق