ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 25 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 25

۲۵ پہلے نفلی روزے رکھے جاتے تھے۔فرض روزے اسی سال رکھے گئے۔بچہ۔روزوں کے بعد عید بھی ہوئی۔ماں۔آپ کو عید کا بڑا شوق ہے فورا عید کا پوچھ لیا۔جی ہاں عید ہوئی ٹیم شوال کو پہلی عید الفطر ہوئی (۲۷ مارچ ۲۳) مگر عید سے پہلے کیا ہوا یہ ایک لمبی کہانی ہے۔تفصیل سُنیں گے تو عید کی کیفیت کا اندازہ ہوگا۔مسلمان بڑے جوش و جذبے سے روزے رکھ رہے تھے مسجد نبوی میں نمازیوں کا ہجوم رہتا۔آپ قرآن پاک کی تلاوت فرماتے نمازوں کی امامت فرماتے نئی نازل ہونے والی آیات سناتے۔نماز روزے کے آداب سکھاتے بسحری و افطاری میں رونقیں ہوتیں۔نوافل اور تہجد کی ادائیگی میں سب بڑے بچے ذوق و شوق سے حصہ لیتے۔ایسے میں آپ کو اطلاع ملی کہ قریش مکہ کا ایک تجارتی قافلہ جس کا سردار ابو سفیان ہے شام سے مکہ جاتے ہوئے مدینے کے پاس سے گزرے گا۔مدینے کی حفاظت کے خیال سے آپ نے دو اصحاب کو ان کے ارادے معلوم کرنے کے لئے بھیجا۔ابوسفیان کو خبر ہو گئی اُسے تو اچھا موقع ہاتھ آیا فورا ضمضم نامی ایک شخص کو مکہ بھیج دیا تاکہ وہ مکہ میں اعلان کرے کہ قافلے کو حفاظت سے نکالنے کے لئے مکہ سے ایک لشکر کی ضرورت ہے۔قریش مکہ نے بڑے زور و شور سے تیاری کی۔بڑے بڑے بہادروں کو جمع کیا اور ایک ہزار کی تعداد میں فوج بڑے ساز و سامان کے ساتھ مکہ سے یہ دعا کر کے روانہ ہوئی کہ اسے خدا ہم دونوں فریقوں میں سے