ہجرت سے وصال تک

by Other Authors

Page 138 of 142

ہجرت سے وصال تک — Page 138

۱۳۸ کرتے ہیں۔آپ نے ساری برکتیں اپنے آقا و مطاع سید الانبیاء - افضل الرسل خير المرسلين قائم النبيين محمدمصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت میں پائیں۔اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔اللهُمَّ بَارِك عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مجيد۔ترجمہ۔اسے اللہ محمد رسول اللہ پر اور محمد رسول اللہ کی آل پر درود بھیج جیسا کہ تو نے حضرت ابراہیم یہ اور حضرت ابراہیم کی آل پر درود بھیجا ہے۔تو بہت ہی تعریف اور بزرگی والا ہے۔اسے اللہ محمد رسول اللہ پر اور محمد رسول اللہ کی آل پر برکات نازل فرما۔جیسا کہ تو نے حضرت ابراہیم پر اور حضرت ابراہیم کی آل پر برکات نازل کیں۔تو بہت ہی تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔(مکتوبات احمد یہ جلد اول) اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِك وَسَلّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اے اللہ آنحضرت پر اور آنحضرت کی آل پر درود اور برکات اور سلام بھیج۔تو بہت ہی تعریف والا اور بزرگی والا ہے۔