حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 90
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 90 ترجمہ: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قرآن کریم کی عمدگی سے تلاوت کرو اور اچھی آوازوں سے مزین کرو۔اس کو ( صحیح ) اعراب کے ساتھ ( زیر ز بر کا خیال رکھ کر ) پڑھو کیونکہ قرآن کریم عربی زبان ہے اور اللہ تعالی پسند کرتا ہے کہ قرآن کریم کو عربی لہجہ میں پڑھا جائے۔قرآن کریم کی تلاوت عربی لب ولہجہ اور انداز میں کرو اقْرَءُوا الْقُرْآنَ بِلُحُونِ الْعَرَبِ وَأَصْوَاتِهَا۔(شعب الإيمان، التاسع والعشر في تعظيم القرآن، فصل في ترك التعمق في القرآن) ترجمہ: تم قرآن کریم کو عربوں کے لب ولہجہ اور ان کی آواز میں پڑھو۔قرآن کریم کو خوش الحانی اور ترنم کے ساتھ پڑھو حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : زَيْنُوا الْقُرْآنَ بِأَصْوَاتِكُمْ۔(بخاری، کتاب التوحيد، باب قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَاهِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ) ترجمہ: تم اپنی خوبصورت آوازوں سے قرآن کریم کو مزین کر کے پڑھو۔قراءت قرآن کا حسن : عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكُلِّ شَيْءٍ حِلْيَةٌ وَحِلْيَةُ الْقُرْآنِ حُسْنُ الصَّوْتِ۔(معجم الاوسط باب من اسمه محمد جزء 7- صفحه 341۔حدیث نمبر 7531) ترجمہ: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر ایک چیز کا ایک زیور ہوتا ہے اور قرآن کریم کا زیور خوبصورت لحن (خوش آوازی) ہے۔