حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات

by Other Authors

Page 160 of 222

حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 160

160 حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات ولیم گرا ہم لکھتے ہیں: The Qura'an is perhaps the only book, religious or secular, that has been memorized completely by millions of people۔(William Graham۔Beyond the Written Word۔UK: Cambridge University Press۔1993, p۔80) ترجمہ: مذہبی اور غیر مذہبی کتب میں سے قرآن کریم شاید واحد کتاب ہے جو لاکھوں لاکھ لوگوں کے ذریعے مکمل طور پر حفظ کی جاتی رہی۔ہ مشہور مستشرق فلپ کے حتی لکھتے ہیں : دنیا میں نصرانیوں کی تعداد مسلمانوں سے قریباً دو گنا ہے لیکن اس کے باوجود وثوق سے کہا جاسکتا ہے کہ دنیا کی تمام کتابوں کے مقابلے میں صرف قرآن کریم ہی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ عبادتوں میں استعمال ہونے کے علاوہ یہ ایک ایسی کتاب بھی ہے جس کے ذریعہ ہر نو جوان مسلمان عربی سیکھتا ہے۔“ تاریخ عرب از فلپ کے حتی، آصف جاوید برائے نا نگارشات باب (5 صفحه 35 مشہور مستشرق سرولیم میور لکھتے ہیں: ہر ایک مسلمان قرآن کریم کا کچھ نہ کچھ حصہ حفظ کرتا تھا اور مسلمانوں کی قدیم سلطنت میں جو شخص جس مقدار تک قرآن پڑھ سکتا تھا، اسی اندازے کے مطابق اس کی قدر و منزلت ہوتی تھی اور عرب کی رسم تکریم سے اس کی خاص تائید ہوتی۔ان کی قوت حافظہ انتہائی معیار کی تھی اور اس کو وہ لوگ قرآن کے لیے بہ کمال سرگرمی کام میں لاتے۔ان کا حافظہ ایسا مضبوط اور ان کی محبت ایسی قوی تھی کہ حسب روایات قدیم اکثر اصحاب محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) پیغمبر کی حیات ہی میں بڑی صحت کے ساتھ تمام