حفظِ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات — Page 118
حفظ قرآن کی فضیلت، اہمیت اور برکات 118 یعنی رکوع میں سبحان ربی العظیم پڑھا کرو۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ پاک ہے میرا رب میرارب جو عظمت والا ہے۔پس اس آیت کی تلاوت پر جوا ب سبحان ربی العظیم پڑھنا تعامل سے ثابت ہے۔ما سورۃ واقعہ پارہ 27 کی مندرجہ ذیل آیات کے جواب میں بَلْ أَنْتَ يَارَبِّ پڑھیں۔ترجمہ: بلکہ تو ہی اے میرے رب یہ کام کرتا ہے۔آیت نمبر 60 - وَ انْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ ترجمہ کیا تم اس (نطفہ ) کو پیدا کرتے ہو یا ہم اسے پیدا کرتے ہیں؟ (بَلْ اَنتَ يَارَبِّ۔بیشک تو ہی اے میرے رب اس کو پیدا کرنے والا ہے)۔آیت نمبر 65 - وَ انْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّرِعُونَ۔ترجمہ: کیا تم اس (درخت) کے بیج کوا گاتے ہو یا ہم اس کو اگاتے ہیں۔(بَلْ أَنتَ يَا رَبِّ۔اے میرے رب بیشک تو ہی اس کو ا گا تا ایک حقیر پیج کو بڑا درخت بنا دیتا ہے )۔آیت نمبر 71 - وَ انْتُمْ اَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ۔ترجمہ: کیا تم نے اس (پانی) کو بادل سے اتارا ہے یا ہم اسے اتارتے ہیں؟ (بَلْ أَنْتَ يَارَبِّ۔اے میرے رب بیشک تو نے ہی اس کو اتارا ہے )۔آیت نمبر 73 - وَ أَنْتُمْ أَنْشَأْتُمُ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ۔ترجمہ: کیا تم نے اس (آگ) کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم اس کو پیدا کرتے ہیں۔(بَلْ أَنْتَ يَارَبِّ۔اے میرے رب بیشک تو نے ہی اس کو پیدا کیا ہے )۔جواباً پڑھی جانے والی دعائیں: عَنْ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِكُلِّ شَيْءٍ عَرُوسٌ، وَعَرُوسُ الْقُرْآنِ الرَّحْمَنُ۔(شعب الايمان للبيهقي، التاسع عشر، باب فی تعظیم القرآن، فصل في تخصيص سور منها بالذكر، جزء4 صفحه 116) | ترجمہ : حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت رسول اللہ صلی اللہ