ہدایاتِ زرّیں

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 57

ہدایاتِ زرّیں — Page 41

41 ہدایات زریں پیش ہی نہیں کر سکے گا اسنے کہا کہ ان میں تو اختلاف ہے پھر تصدیق کے کیا معنے ؟ میں نے کہا کوئی اختلاف پیش تو کرو۔اس پر وہ خوب قہقہہ مار کر ہنسا اور کہا ایک اختلاف؟ اختلاف تو بیسیوں ہیں۔میں نے کہا ایک ہی پیش کرو۔یہ باتیں میرے منہ سے خدا ہی کہلوا رہا تھا۔ورنہ اختلاف تو فی الواقع موجود ہیں۔گو اس قسم کے اختلاف نہیں ہیں جس قسم کے اس کی مراد تھی۔وہ پادری تھا اور انجیل کا ماہر۔اگر کوئی اختلاف پیش کر دیتا تو بات لمبی جا پڑتی۔مگر چونکہ میرے دل میں ڈالا گیا تھا وہ کوئی اختلاف پیش نہیں کر سکے گا اس لئے میں نے زور دے کر کہا کہ کوئی اختلاف تو پیش کرو۔اس نے تھوڑی دیر سوچ کر کہا، قرآن کریم میں لکھا ہے کہ مسیح پرندہ پیدا کیا کرتا تھا انجیل میں اس طرح نہیں لکھا۔میں نے کہا ، پادری صاحب آپ تو سمجھدار آدمی ہیں اور تاریخ نویسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔آپ بتائیں کیا اگر ایک مؤرخ کچھ واقعات کو اپنی کتاب میں درج کر دے اور دوسرا ان کو درج نہ کرے تو یہ کہا جائے گا کہ ان کتابوں کا آپس میں اختلاف ہے۔سن کر اس کے ساتھ جو دو انگریز تھے ان کی بے اختیار ہنسی نکل گئی اور انہوں نے کہافی الواقع یہ تو کوئی اختلاف نہیں اس پر وہ بالکل خاموش ہو گیا۔پس جب انسان خدا تعالیٰ پر بھروسہ کر لیتا ہے تو خدا خود اس کی مدد کرتا ہے اور اسے دشمن پر خواہ اس کا دشمن کتنا ہی قوی ہو کامیاب کر دیتا ہے۔بارہویں ہدایت بارہویں بات جس کا میں نے بار ہا تجربہ کیا ہے اور کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں نے اسے استعمال کیا ہو اور اس کا فائدہ نہ دیکھا ہو، یہ ہے کہ جب انسان تقریر کرنے کے لئے کھڑا ہو