ہدایاتِ زرّیں — Page 16
16 ہدایات زریں آدمی سے منوانا بہت مشکل ہوتا ہے چہ جائیکہ ساری دنیا کو منوایا جائے۔انتظام کے طور پر اور کام چلانے کے لئے خواہ مبلغوں کے لئے علاقے تقسیم کر دیئے جائیں مگر اصل بات یہی ہے کہ جو ضلع گورداسپور میں تبلیغ کرتا ہے وہ اسی ضلع کا مبلغ نہیں ہے بلکہ ساری دنیا کا مبلغ ہے۔اسی طرح ضلع لاہور میں جو تبلیغ کرتا ہے وہ لاہور کا مبلغ نہیں ہے بلکہ ساری دنیا کا مبلغ ہے کیونکہ مبلغ کے لئے کوئی خاص علاقہ مقرر نہیں کیا گیا بلکہ قرآن کریم میں یہی بتایا گیا ہے کہ مبلغ کا علاقہ سب دنیا ہے۔غرض مبلغوں کا کام بہت بڑا ہے اور اتنا بڑا ہے کہ حکومتیں بھی اس کام کو نہیں کر سکتیں۔حکومتیں زور سے یہ باتیں منواتی ہیں کہ چوری نہ کرو قتل نہ کرو، ڈاکہ نہ ڈالومگر ان باتوں کولوگوں کے دلوں سے نہیں نکال سکتیں۔حکومتیں یہ تو کر سکتی ہیں کہ مجرم کو پھانسی پر چڑھا کر ماردیں لیکن یہ نہیں کر سکتیں کہ جرم کا میلان دل سے نکال دیں۔مگر مبلغ کا کام دل سے غلط باتوں کا نکالنا اور انکی جگہ صحیح باتوں کو داخل کرنا ہوتا ہے۔پس مبلغ کا کام ایسا مشکل ہے کہ حکومتیں بھی اس کے کرنے سے عاجز ہیں اور باوجود ہتھیاروں ،قید خانوں، فوجوں، مجسٹریٹوں اور دوسرے ساز وسامان کے عاجز ہیں۔مبلغ کے مددگار جب مبلغ کا کام اس قدر وسیع اور اس قدر مشکل ہے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ اس کام کو کیونکر کر سکتا ہے؟ اس کے متعلق یا درکھنا چاہئے کہ وہ خدا جس نے یہ کام بندوں کے ذمہ لگایا ہے اس نے ان کو بے مدد گار نہیں چھوڑا۔اگر مبلغ بے ساتھی و مددگار کے ہوتا تو اتنے بڑے کام کے مقابلہ میں کچھ بھی نہ کر سکتا۔مگر خدا تعالیٰ نے مبلغ کو دو مددگار دیئے ہیں