حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے الزام کا جواب

by Other Authors

Page 2 of 27

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین کے الزام کا جواب — Page 2

بسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيم ہمارا عقیدہ ہم ناظرین پر ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارا عقیدہ حضرت مسیح علیہ السلام پر نہایت نیک عقیدہ ہے اور ہم دل سے یقین رکھتے ہیں کہ وہ خدا تعالے کے نیچے نبی اور اس کے پیارے تھے اور ہمارا اس بات پر ایمان ہے گروہ جیسا کہ قرآن شریف ہمیں خبر دیتا ہے اپنی نجات کے لئے ہمارے سید و مولی محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر دل وجان سے ایمان لائے تھے اور حضرت موسی علیہ السلام کی شریعیت کے صد با خادموں میں سے ایک مخلص خادم وہ بھی تھے۔پس ہم ان کی حیثیت کے موافق ہر طرح ان کا ادب ملحوظ رکھتے ہیں؟ د نور القرآن - روحانی خزائن جلده مش۳ )