حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن — Page 32
32 پیارے بچو! سب انسانوں میں سے بہترین انسان کے بچپن اور نو جوانی کا حال آپ نے دیکھا۔آپ کی اچھی عادتوں کا اثر بچپن میں ہی کتنا پاکیزہ اور حسین تھا۔جو آپ کو دیکھتا آپ کے اعلیٰ اخلاق کی وجہ سے آپ کی تعریف کرتا۔آپ کے بچپن میں ہمارے لئے یہ سبق ہے کہ ہم ایسے بچے بنیں کہ ہمارا خدا یہ جان لے کہ ان بچوں نے اپنے پیارے آقا متلاقہ کے روشن روشن بچپن سے متاثر ہو کر اپنے بچپن کو سنوارا ہے۔اللہ تعالیٰ کو آپ کی ان اداؤں پر پیار آئے اور وہ آپ کا مستقبل بھی اپنے صلی اللہ کے طفیل، آپ کے صدقے حب رسول صل اللہ بنادے آمین۔محبوب اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيد