حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن

by Other Authors

Page 19 of 32

حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن — Page 19

19 اور پیار رکھتے۔حالانکہ اُن کے لڑکے جوان تھے اور وہ اُن کی خدمت بھی کرتے رہتے تھے۔مگر اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے اُن کے دل میں رسول کریم صل اللہ کی ایسی محبت پیدا کر دی کہ آپ اگر تھوڑی دیر کے لئے بھی اُن کی نظروں سے اوجھل ہو جاتے تو وہ بے چین ہو جاتے تھے۔آپ کو ہر وقت گود میں اُٹھائے رکھتے تھے۔آپ کی محبت میں اشعار پڑھتے تھے اور اپنے بچوں کو ڈانٹتے رہتے تھے کہ اس کی قدر کیوں نہیں کرتے۔“ ( تفسیر کبیر جلد نم صفحه 97) عبدالمطلب کے بیٹے بیان کرتے ہیں کہ جب آپ مجلس میں بیٹھے ہوتے تو آپ کا اتنا رعب ہوتا تھا کہ ہم سے وان سے جوان کی بھی طاقت نہیں ہوتی تھی کہ آپ کے سامنے آنکھ اُٹھائے۔عرب میں بڑوں کا بہت ادب کیا جاتا تھا اور کرایا جاتا تھا۔لیکن محمد صلاتہ بچپن کی وجہ سے بعض دفعہ دادا سے کھیلتے اُن کے کندھوں پر چڑھ جاتے آپ کے بیٹے سرخ سرخ آنکھوں سے رسول اللہ صل اللہ کو دیکھتے۔مگر حضرت عبدالمطلب فرماتے خبر دار میرے اس بچے کو بری نگاہ سے نہ دیکھنا۔“ ( تفسیر کبیر جلد دہم صفحہ 218) کوئی منع کرتا تو آپ کہتے میرے اس بیٹے کو منع نہ کیا کرو کیونکہ یہ ہو نہار ہے اور صاحب شان ہے۔آپ کی کمر پر پیار سے ہاتھ پھیرتے۔پیارے بچو! آپ سوچتے ہوں گے کہ پیارے آقا اسکول کب داخل ہوئے۔آپ کو کس نے پڑھایا آپ نے کیا سیکھا ان سب سوالوں کا جواب یہ ہے کہ