حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن

by Other Authors

Page 18 of 32

حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کا بچپن — Page 18

18 سفر کے دوران رستے میں حضرت آمنہ شدید بیمار ہوگئیں۔حالت خراب سے خراب تر ہونے لگی تو ان کو محسوس ہوا کہ اب بچ نہیں سکوں گی۔اپنے پیارے بیٹے پر الوداعی نگاہیں ڈالیں اور باپ سے محروم بچے کی ماں نے بچے کو اللہ کے سپرد کیا۔”اے میرے بیٹے تجھ پر اللہ اپنی برکتیں نازل فرمائے۔مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ جو صاحب جلال اور صاحب اکرام ہے تجھے اپنے بندوں کی طرف مبعوث کرے گا۔(مواہب المد ینہ صفحہ 32) خدا شاہد ہے کہ اس سیدۃ النساء نے اپنی یادگار ایسا ہی بچہ چھوڑا جوگل عالم کے لئے نور ہدایت ہے۔حضرت آمنہ ابواء نامی جگہ پر وفات پاگئیں۔ابواء میں ایک چھوٹی سی پہاڑی پر قدرے بلند جگہ پر آپ کی قبر ہے۔آپ نے والدہ کے لئے دعا ( مسند احمد بن حنبل جلد 5 صفحہ 355) کی۔اُم ایمن نے محمد متل اللہ کو لے کر واپس مکہ آئیں۔باپ تو پہلے ہی نہیں تھا اب ماں سے بھی محروم ہو گئے۔دراصل آپ اپنے پیدا کرنے والے کی پناہ میں تھے۔کیا ہم نے تجھے یتیم پاکر پناہ نہیں دی“ (اضحی) اللہ پاک کی رحمانیت نے عبدالمطلب کو مقرر کر دیا کہ آپ کو پیار کی کمی نہ آنے دیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے دادا عبدالمطلب کے دل میں آپ کی غیر معمولی طور پر محبت پیدا کر دی عام طور پر ایسے حالات میں انسان کی توجہ پوتوں کی بجائے اپنے دوسرے بیٹوں کی طرف ہوتی ہے مگر عبدالمطلب کی حالت یہ تھی کہ وہ اپنے بیٹوں کو تو ڈانٹ ڈپٹ لیتے مگر رسول کریم صلی للہ سے ہمیشہ محبت