حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب ؓ — Page 2
1 پیش لفظ پیارے بچو! آپ کے ہاتھ میں ایک ایسے عظیم بزرگ کے بارے میں لکھی گئی کتاب ہے جو بچپن ہی سے نہایت اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔خاندانی تعارف اور آپ کی پیدائش بہت نیچے ، نہایت پکے نمازی اور علم دوست تھے۔اپنی جوانی کی ابتداء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائے اور آہستہ آہستہ اللہ تعالیٰ کے پیارے مسیح کی بستی کے ہی ہو کر رہ گئے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے محبوب دوستوں میں سے تھے۔خلافت احمدیہ سے محبت تو گویا آپ کی رگوں میں خون بن کر دوڑتی تھی۔خود بھی بے مثال خدمت کی اور ہمارے لئے قابل تقلید نمونہ چھوڑ گئے۔اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو! حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب نور اللہ مرقدہ مورخہ 10 ستمبر 1873ء( رفقائے احمد جلد نمبر 5 حصہ دوم صفحہ 101) میں ضلع مظفر آباد کشمیر کے ایک گاؤں گھنڈی میں پیدا ہوئے۔آپ کا خاندان تعظیم صوفی بزرگ حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی اولا د میں سے ہے جو کشمیر کے علاقے میں آباد ہوا اور یہیں آپ کی خاندانی جائیداد تھی۔آپ کے والد کا نام سید محمد حسن شاہ صاحب اور دادا سید زین العابدین صاحب تھے جن کے ایک بھائی شاہ محمد غوث صاحب تھے جو ایک ولی اللہ بزرگ تھے۔ان کا مزار لاہور میں ہے۔ابتدائی تعلیم ( رفقائے احمد جلد نمبر 5 حصہ اول صفحہ 5 تا 12 ) ساڑھے چار سال کی عمر میں آپ کی باقاعدہ پڑھائی کا آغاز ہوا اور مروجہ طریق کے مطابق بغدادی قاعدہ شروع کیا۔اس کے بعد آپ نے صرف دس ماہ میں قرآن مجید ناظرہ ختم کر لیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اعلیٰ ذہنی صلاحیتیں عطا فرمائی تھیں۔