حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب ؓ — Page 1
دیپاچه اللہ تعالی سے لولگا نا اور پھر محبت کے ساتھ اس تعلق کی حفاظت حضرت سید محمد سرور شاہ صاحب کرنا ایک بہت ہی نازک کام ہے۔لیکن بعض وجود ایسے بھی ہوتے ہیں جو اللہ کی محبت میں ایسے کھو جاتے ہیں کہ دنیا اور اس کے سب سامانوں سے بے پرواہ ہو کر اسی کی ذات میں فنا ہو جاتے ہیں اور پھر اس فنا کے بعد ہمیشہ کی زندگی پا جاتے ہیں۔زیر نظر واقعات بھی ایک ایسے ہی وجود کے ہیں جو ہم میں سے ہر ایک کو دعوت عمل دیتے ہیں کہ ہمیں بھی دین کو دنیا پر مقدم رکھتے ہوئے اللہ تعالی کی بیان کردہ راہوں پر آگے سے آگے بڑھتے چلے جانے کی کوشش کرنی چاہیے۔