حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ

by Other Authors

Page 90 of 114

حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ — Page 90

میں جنوری ۱۹۰۲ ء لغایت مئی ۱۹۰۸ ء کے واقعات جنوری ۱۹۵۵ء میں قید تحریر میں لا رہا ہوں۔اس وقت میری عمر قریباً ۷۴ سال قمری ہیں۔“ حضرت قاضی صاحب کا یہ ارشاد بالکل درست ہے۔مثلاً آپ کے مندرجہ بالا بیان سے قبل لکھا ہے کہ: بالمقابل کمروں میں جانب جنوب حضرت سید عبداللطیف شہید کابل رئیس خوست مقیم تھے اور ان کے ساتھ سیّد احمد نور اور چند اور ساتھی بھی تھے۔یہ ماہ جولائی ۱۹۰۲ ء سے آئے ہوئے تھے۔“ (ظہور احمد موعود صفحه ۳۰) حالانکہ حضرت قاضی صاحب اپنی ایک دوسری کتاب ” عاقبۃ المکد بین حصّہ اوّل صفحہ ۳۹ میں لکھتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ صاحب غالبا رجب المرجب ۱۳۲۰ھ (مطابق اکتوبر نومبر ۱۹۰۲ء) میں حج بیت اللہ کے ارادہ سے ہندوستان تشریف لائے۔یہی تاریخ آپ کی کتاب شہدا ء الحق صفحہ ۴۱ میں بھی درج ہے۔در اصل تفصیلی واقعات کا مدتوں تک مکمل صورت میں محفوظ رہنا بہت مشکل امر ہوتا ہے۔اس لئے قوت حافظہ تفصیلات کو ریکارڈ کرنے میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکتی اوور جزئیات فہم اور یادداشت کی کمزوری سے متاثر ہو جاتی ہیں۔اس طرح ایک کمز ور روایت کی کوکھ سے ایک دوسرا خیال جنم لیتا ہے۔بالکل یہی صورت سیاہ داڑھی کے معاملہ میں ہوئی ہے۔اور اسکا پس منظر یہ ہے کہ حضرت قاضی صاحب ۷۴ سال کی عمر میں ۵۳ سال پہلے کی یادداشت کی بناء پر یہ خیال فرماتے تھے کہ بوقت زیارت حضرت صاحبزادہ صاحب کی عمر پچاس سال ہوگی۔حالانکہ یہ خیال حضرت صاحبزادہ صاحب کے شاگرد خاص سید احمد نور صاحب کا بلی کی چشم دید لے شاید اسی وجہ سے رسالہ ” مسلم ہیرلڈ (The Muslim Herald) لندن بابت اپریل ۱۹۶۸ء صفحہ ۲۵ میں حضرت صاحبزادہ صاحب کا سال ولادت ۱۸۵۳ ء وضع کر لیا گیا ہے۔90%