حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ

by Other Authors

Page 89 of 114

حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ — Page 89

بھی تھے سر پر سفید ململ کا عمامہ بھی تھا۔اس میں بخاری کلاہ تھی واسکٹ اور اس پر کا بلی گرم چونہ پہنے ہوئے تھے۔“ ظہور احمد موعود تاریخ تصنیف جنوری ۱۹۵۵ء) تاریخ اشاعت جون ۱۹۵۸ ء طابع حکیم عبد اللطیف صاحب شاہد ) میرے نزدیک حضرت قاضی صاحب کا بیان کہ داڑھی کے بال اکثر سیاہ تھے“ اُسی طرح محض اختلاف روایت کی قبیل سے ہے جس طرح حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے تذکرة الشہادتین کے ابتدائی حصہ میں فرمایا ہے: وو مولوی صاحب مرحوم چار مہینہ قید میں رہے (صفحہ ۴۹) لیکن اسی کتاب کے صفحہ ۱۲۰ پر حضرت صاحبزادہ مولوی عبد اللطیف صاحب کے خاص شاگر دسید احمد نور صاحب کا بلی کے بیان کی بناء پر رقم فرمایا: میاں احمد نور کہتے ہیں کہ مولوی صاحب موصوف ڈیڑھ ماہ تک قید میں رہے۔اور پہلے ہم لکھ چکے ہیں کہ چار ماہ تک قید میں رہے۔یہ اختلاف روایت ہے وو اصل واقعہ میں سب متفق ہیں۔“ میں نے حضرت قاضی صاحب کے بیان کو حضور کی اصطلاح میں اختلاف روایت قرار دیا ہے۔تو اس کی وجہ یہ ہے کہ سیاہ ڈاڑھی کے سوا ان کا بیان فرمودہ حلیہ ۱۸۹۳ء کی تاریخی تصویر کے بالکل عین مطابق ہے۔اور اختلاف روایت کی وجہ یہ ہے کہ حضرت قاضی صاحب ۱۹۰۲ء میں جبکہ انہوں نے قادیان میں حضرت صاحبزادہ صاحب کی زیارت کی اسلامیہ سکول پشاور کے ساتویں جماعت کے طالب علم تھے اور حضرت شہید مرحوم سے متعلق واقعات مدتوں بعد سپر د قلم فرمائے چنانچہ اپنی اسی کتاب (ظہور احمد موعود ) کے پیش لفظ میں ” معذرت کے زیر عنوان تحریر فرماتے ہیں: اگر کسی روایت میں کوئی سقم ہوتو وہ میرے فہم اور یادداشت کا قصور ہوگا کیونکہ 89