حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ

by Other Authors

Page 100 of 114

حضرت شہزادہ سید عبدالطیف شہید ؓ — Page 100

ایک اور حلفیہ بیان میں حلفیہ بیان کرتا ہوں کہ سید احمد نور صاحب کا بلی نے مجھ سے بیان کیا کہ آپ کے والد محترم خان بہادر غلام محمد صاحب (گلگتی ) سے شاہزادہ سید عبداللطیف صاحب سے شکل ملتی جلتی ہے۔“ (محمد بشیر خان گلگتی ابن خان بہادر غلام محمد خان صاحب مرحوم کلکتی معرفت ملک حفیظ احمد صاحب اعوان مکان نمبر ۶۹۴ اندرون حرم گیٹ ۳۰ رمئی ۱۹۸۹ء) مکتوب ڈاکٹر محمد علی صاحب سابق امیر جماعت احمد یہ سرحد مکرمی و محترمی جناب دوست محمد شاہد صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته الفضل میں حضرت عبداللطیف شہید کی تصویر کی بابت آپ کا معرکۃ الآراء مضمون پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔اللهم زدفرد۔مبارک ہو۔۔۔۔آپ نے جس بزرگ کا ذکر کیا ہے یعنی حافظ حاجی نور محمد صاحب وہ میرے سُسر جناب شمس الدین خان صاحب مرحوم (سابق امیر سرحد ) کے والد بزرگوار تھے۔۔۔میں نے شمس الدین صاحب کے گھر میں ان کی دو تصویر میں کیمرے کی دیکھی ہیں ایک میں ان کے ساتھ ان کے بڑے صاحبزادے مولوی مسیح الدین صاحب بھی کھڑے ہیں۔حافظ حاجی نور محمد صاحب بہت بوڑھے ہیں تصویر میں۔۔۔ایک بار پھر ایک زبر دست تحقیقی مضمون لکھنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“ (مورخه ۳/ جون ۱۹۸۹ء) 100