حضرت سلمان فارسی ؓ

by Other Authors

Page 1 of 14

حضرت سلمان فارسی ؓ — Page 1

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ تصنيف پیش لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے وقت دنیا بھر میں سچا دینی علم رکھنے والے بزرگ انبیاء کی پیشگوئیوں کی روشنی میں آپ ﷺ کا بشدت انتظار کر رہے تھے۔ان میں سے انتہائی خوش نصیب وہ وجود تھے جنہوں نے حقیقت میں اس عظیم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پا لیا۔حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی مذہبی جوش اور جذبہ رکھنے والے ایک بزرگ نو جوان تھے جنہوں نے محض دین کی خاطر اپنے گھر بار، رشتہ دار اور وطن کو خیر باد کہا۔اس راہ میں اتنی قربانیاں دیں کہ اپنی آزادی تک سلب کروا لی۔مگر اللہ تعالیٰ کو کچھ اور منظور تھا۔آپ کی بظاہر یہی غلامی کی زنجیر آپ کو حقیقی آزادی کی جانب کشاں کشاں لے گئی ، اور آپ نے اپنی زندگی کا اصل مقصد حاصل کر لیا۔یقیناً آپ کی سوانح حیات ہمیں دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا واضح درس دیتی ہے۔