حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی ؓ

by Other Authors

Page 2 of 19

حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی ؓ — Page 2

1 پیش لفظ حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی کا تعلق ایک گدی نشین خاندان سے تھا۔مگر آپ بچپن سے ہی نہایت سادہ طبیعت کے مالک تھے۔اور امام وقت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کر لینے کے بعد تو آپ کی زندگی ہی بدل گئی۔آپ کو نہ دنیا کے جاہ وجلال کی پر واہ رہی نہ ہی جائیداد کی۔حضرت اقدس مسیح موعود کی خاندانی تعارف حضرت پیرمحمد سراج الحق صاحب نعمانی جمالی کے والد صاحب کا نام شاہ حبیب الرحمان تھا۔وہ سر ساوہ ضلع سہارن پور کے رہنے والے تھے۔ان کا تعلق ایک ایسے جلیل القدر خاندان سے تھا جس میں اپنے وقت کے نہایت بڑے بڑے اولیاء، ابدال ،غوث، قطب وغیرہ گزرے خدمت میں پوری تندہی سے لگ گئے۔پھر خلفاء احمدیت سے بھی آپ کا محبت کا تعلق ہیں۔حضرت پیر صاحب کے نعمانی کہلانے کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ آپ کا شجرہ نسب امام اعظم بے مثال تھا۔خود بھی اعلیٰ خدمات سرانجام دیں، ہمارے لئے بھی قابل تقلید نمونہ چھوڑ گئے۔اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو۔آمین خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کے اس بابرکت موقع پر خلافت کے جانثاروں کے بارے میں تعارفی کتب شائع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔زیر نظر کتاب کے قلم سے لکھی گئی ہے، اور یہ اس کتاب کی پہلی اشاعت ہے۔مصنف کتاب هذا حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی کے خاندان سے ہیں۔خاکسار اس کتاب کی تیاری میں معاونت کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔فجزاهم الله تعالى الاحسن الجزاء کی حضرت ابوحنیفہ سے ملتا ہے جن کا اصل نام نعمان تھا۔آپ کا خاندان لوگوں میں اتنا مشہور تھا کہ آپ جہاں بھی جاتے لوگ آپ کو پیر صاحب یا صاحبزادہ صاحب کہہ کر پکارتے تھے اور آپ کے خاندان کو بڑی عزت و تکریم سے دیکھا جاتا تھا۔آج بھی سرساوہ میں عرس ہوتا ہے اور گدی جاری ہے۔پیدائش حضرت پیر محمد سراج الحق صاحب نعمانی انداز 1855ء میں پیدا ہوئے۔آپ کی پیدائش کی معین تاریخ کا تو علم نہیں ہو سکا لیکن آپ کے سن وفات سے اور آپ کی عمر سے یہی بات سامنے آتی ہے کہ آپ کی پیدائش 1855ء کے لگ بھگ ہی ہوئی۔حلیہ مبارک مکرم عزیز الرحمن خالد صاحب حضرت پیر صاحب کو دیکھنے والے احمدیوں کی زبانی بیان کرتے ہیں: حضرت صاحبزادہ صاحب گندمی رنگ اور چوڑے سینہ اور کھلے جسم کے مالک تھے۔