حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی ؓ — Page 1
حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی حضرت پیر سراج الحق صاحب نعمانی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ وقت گزار نے والے ہر ایک وجود کی شان غیر معمولی تھی۔یہ وہ لوگ تھے جو اپنی فطری نیکی اور حضرت اقدس کی صحبت کے نتیجے میں روحانی ترقیات کرتے چلے گئے۔اور ہر پہلو سے اپنی زندگیوں کو پاک کر کے تقویٰ سے مزین ہو گئے۔یہ قابل فخر وجود اور ان کی زندگیاں ہمارے لئے راہنما ہیں۔اگر ہم بھی ان بزرگوں کی سیرت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں تو انہیں غیر معمولی برکات کے وارث بن سکتے ہیں جو ہمیں ان کی زندگیوں میں نظر آتی ہیں۔