حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ

by Other Authors

Page 9 of 21

حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ — Page 9

15 14 میں کی تھی۔اہلیہ اول سے اولاد حضرت نواب صاحب کی اہلیہ اول کے بطن سے دولڑکیاں ایک امتہ السلام جو چند ماہ بعد وفات پاگئیں اور دوسری بیٹی حضرت بوزینب بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت مرزا شریف احمد صاحب (ولادت 19 رمئی 1893ء) تھیں۔ان کے بعد اللہ تعالیٰ نے مندرجہ ذیل چار بیٹوں سے نوازا۔1 - نواب عبد الرحمن خان صاحب، ولادت 19 اکتوبر 1894ء 2۔نواب محمد عبد اللہ خان صاحب، ولادت یکم رجنوری 1896ء 3۔نواب عبدالرحیم خان صاحب، ولادت 13 جنوری 1897ء 4۔عبدالرب صاحب جو 1898ء میں والدہ کی وفات کے چند روز بعد ہی فوت ہو گئے تھے۔دوسری شادی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مشور ہ اور تحریک پر حضرت نواب صاحب نے اپنی مرحومہ اہلیہ اول کی چھوٹی بہن محترمہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ سے شادی کرلی۔یہ نکاح حضرت مولوی نورالدین صاحب نے پڑھا تھا اور اس تقریب پر حضرت عبد الکریم صاحب سیالکوئی بھی مالیر کوٹلہ آئے تھے۔یہ شادی با برکت ثابت ہوئی اور اس سے حضرت نواب صاحب کا اہلیہ اول کی وفات کا غم غلط ہوا۔لیکن ان کے بطن سے کوئی اولاد نہ ہوئی۔آپ کی اہلیہ ثانی 1906ء میں وفات پا گئیں۔ان کا جنازہ حضرت مسیح موعود نے پڑھایا تھا۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے نکاح اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے ماتحت 17 فروری 1908ء کو حضرت مسیح موعود کی بڑی صاحبزادی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا نکاح حضرت نواب محمد علی خان صاحب سے ہو گیا۔یہ نکاح حضرت مولوی نورالدین صاحب نے پڑھا۔حضرت نواب صاحب کی وجاہت اور ریاست کے لحاظ سے چھپن ہزار روپے حق مہر مقرر ہوا۔حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد 14 / مارچ 1909ء کو حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ رخصت ہو کر حضرت نواب صاحب کے گھر آئیں اور 15 / مارچ 1909 ء کو دعوت ولیمہ دی گئی۔حضرت نواب صاحب کی اکلوتی بیٹی حضرت نواب بوز ینب بیگم صاحبہ کا نکاح حضرت مسیح موعود کے لخت جگر حضرت مرزا شریف احمد صاحب سے 9 مئی 1909ء کو ہوا۔حضرت مسیح موعود نے اپنی مبارک زندگی میں یہ رشتہ طے فرمایا تھا۔(حضرت بو زینب صاحبہ ، حضرت خلیفۃ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی