حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ

by Other Authors

Page 10 of 21

حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ — Page 10

17 16 دادی محترمہ ہیں ) اسی طرح حضرت مسیح موعود کی لخت جگر صاحبزادی حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کے نکاح کا اعلان ہمراہ حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب ابن حضرت نواب محمد علی خان صاحب سے مورخہ / جون 1915ء کو حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحب نے بیت اقصیٰ میں کیا۔اور رخصتانہ 22 فروری 1917ء کو عمل میں آیا۔حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے اولاد 1: محترم نواب محمد احمد خان صاحب 2: محترم نواب مسعود احمد خان صاحب 3: حضرت صاحبزادی منصور و بیگم صاحبه حرم حضرت خلیفه امسیح الثالف 4: محترمہ صاحبزادی محمودہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب 5 محترمہ صاحبزادی آصفه مسعوده بیگم صاحبه اہلیہ محترم ڈاکٹر کرنل صاحبزادہ مرزا مبشر احمد صاحب مقدس اور مثالی جوڑا اگر چہ حضرت نواب صاحب اور حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی عمر میں 27 سال کا فرق تھا، اس کے باوجود حضرت نواب صاحب ، حضرت نواب مبارکه بیگم صاحبہ کی عقل سمجھ ، متانت، محبت ، وفا اور سیرت کے قدردان تھے۔وہ جانتے تھے کہ یہ مقدس باپ کی مبارک بیٹی ہیں، چنانچہ آپ سے نکاح ہونے کے بعد حضرت نواب صاحب اپنی ڈائری میں لکھتے ہیں: یہ وہ فضل اور احسان اللہ کا ہے اگر میں اپنی پیشانی کوشکر کے سجدے کرتے کرتے گھساؤں تو بھی خدا تعالیٰ کے شکر سے عہدہ برآنہیں ہوسکتا۔میرے جیسے نابکار اور اس کے ساتھ یہ نور۔یہ خدا کا خاص رحم اور فضل ہے۔اے خدا! اے میرے پیارے مولیٰ ! اب تو نے اپنے مرسل کا مجھ کو داماد بنایا ہے اور اس کے لخت جگر سے میرا تعلق کیا ہے تو مجھ کوبھی نور بنادے کہ اس قابل ہوسکوں“ پھر ایک جگہ آپ اپنی ڈائری میں بیگم صاحبہ کے بارے میں لکھتے ہیں: پھر صورت کے لحاظ سے۔۔۔اور روحانی لحاظ سے بھی حالت معزز ہے اور سیرت کے لحاظ سے کس باپ کی بیٹی ہیں۔بس نہایت پیارا انداز اور عجیب دلکش طبیعت ہے۔محبت کرنے والی بیوی ہیں پھر مجھ کو کیوں نہ محبوب ہوں۔“ (( رفقاء ) احمد جلد دوم ص 253 )