حضرت مصلح موعود ؓ — Page 17
30 29 اس کو سوکھی ہوئی ٹہنی کی طرح کر دیتا ہے جس کی کوئی قدرو قیمت نہیں ہوتی۔تو بچو! یہ تھے حضرت فضل عمر کے مختصر حالات زندگی جو ہم نے آپ کے سامنے پیش کر دیئے۔محمود نام ہے ترا، ہر کام خیر ہے ہر فعل، ہر عمل، تیرا ہر گام خیر ہے تیری تمام زندگی تقوی کی آغاز خیر تھا تیرا انجام ہے مثال ہے مصلح موعود کی زندگی کے اہم سال ۱۲ جنوری ۱۸۸۶ ء۔پیشگوئی مصلح موعود۔۱۸۸۹ء۔پیدائش ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ء۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا انتقال ہوا۔۱۹۱۴ ء آپ خلیفہ بنے۔۱۹۱۶ ء حضرت مصلح موعود کی تائی صاحبہ نے آپ کی بیعت کی۔۱۹۲۰ ء۔امریکہ میں مشن کی بنیاد۔۱۹۲۲ء۔لجنہ اماءاللہ کا قیام۔۱۹۲۲ ء۔شدھی تحریک کے خلاف تحریک شروع کی۔۱۱ جولائی ۱۹۲۴ء۔ویمبلے کا نفرنس کے لئے یورپ روانہ ہوئے۔۱۹۲۸ء۔جامعہ احمدیہ کا قیام۔۱۹؍ دسمبر ۱۹۲۸ ء امرتسر قادیان ریلوے کا افتتاح۔پہلی گاڑی قادیان ٹھہری۔دسمبر ۱۹۳۰ ء۔آپ کے بڑے بھائی حضرت مرزا سلطان احمد صاحب نے آپ کی بیعت کی۔۱۹۳ ء۔آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا قیام۔۱۹۳۴ء تحریک جدید کا قیام۔