حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 45 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 45

45 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ کتاب امہات المومنین عیسائیوں کی طرف سے اپریل 1898ء کو شائع ہوئی تھی۔تو انجمن حمایت اسلام لاہور کے ممبروں نے گورنمنٹ میں اس مضمون کا میموریل بھیجا تھا کہ اس کتاب کی اشاعت بند کی جائے اور اُس کے مصنف سے جس نے ایسی گندی کتاب لکھی ہے باز پرس ہو ، ان ایام میں یہ عاجز لاہور میں دفتر اکاؤنٹنٹ جنرل میں ملازم تھا جبکہ حضور علیہ السلام کی خدمت میں اُن کے میموریل کا ذکر کیا گیا تو مجھے خوب یاد ہے کہ حضور بہت سے آدمیوں کے ساتھ۔۔۔۔۔۔۔باغ کی طرف سیر کو جارہے تھے تب حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ: یہ بات انجمن نے ٹھیک نہیں کی ہم اس میموریل کے سخت مخالف ہیں۔چنانچہ حضور علیہ السلام نے اس مخالفت کو اپنی ایک تحریر میں جو بصورت میموریل بخدمت گورنمنٹ بھیجی تھی صاف طور پر 4 مئی 1898ء کو شائع بھی کر دیا تھا جس پر انجمن والوں نے بہت شور مچایا اور اخباروں میں حضور کے برخلاف مضمون شائع کئے انہیں دنوں میں جب حضور باہر سیر کرنے کو گئے تو حضور نے فرمایا کہ ہمیں انجمن حمایت اسلام لاہور کی اس کارروائی کے متعلق الہام ہوا ہے کہ ستذکرون ما اقول لكم۔وافوض امرى الى اللہ اور اس کے ترجمہ اور تفہیم میں حضور نے فرمایا کہ عنقریب انجمن والے میری بات کو یاد کریں گے کہ اس طریق کے اختیار کرنے میں ناکامی ہے اور جس امر کو ہم نے اختیار کیا ہے یعنی مخالفین کے اعتراضات کو رڈ کرنا اور اُن کا جواب دینا اس امر کو خدا تعالیٰ کو سونپتا ہوں یعنی خدا میرے کام کا محافظ ہو گا مگر وہ ارادہ جو انجمن والوں نے کیا ہے کہ امہات المؤمنین کے مؤلف کو سزا دلائیں ، اس میں اُن کو کامیابی ہرگز نہ ہوگی اور بعد میں اُن کو یاد آئے گا کہ جو پیش از وقت بتلایا گیا تھا وہ واقعی اور درست تھا۔اس الہام کے سننے کے