حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 43
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ میرا قدم حضرت اقدس علیہ السلام کے قدم کے ماتحت 43 ”ایک دفعہ میں نے اپنی ایک کمزوری کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں شکایت کی کہ مجھ میں یہ کمزوری ہے اور میں اس میں بار بار گرتا ہوں اور اس سے نکلنے کی توفیق نہیں پاتا۔حضور نے دُعا کا وعدہ فرمایا۔31 اگست 1899ء کی رات مجھے رؤیا ہوا کہ میں قادیان میں ایک چار پائی پر بیٹھا ہوں ایک اور چار پائی پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیٹھے ہیں اور دونوں چار پائیوں کے درمیان قریباً تین چار پائیوں کی چوڑائی کا فاصلہ ہے۔ایک رسی ہے جس کا ایک سرا میرے پاؤں سے بندھا ہوا ہے کہ میں قدم اُٹھا نہیں سکتا جب تک کہ حضرت صاحب پہلے نہ اُٹھا ئیں۔گویا میرا قدم حضرت صاحب کے قدم کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔اُس وقت سے وہ کمزوری مجھ سے دُور ہوگئی اور پھر اُس نے مجھے نہ ستایا۔“ مقابلہ مضمون نویسی (ذکر حبیب ص 234) حضرت مسیح موعود نے اپنے خدام کو ضرورت امام و مصلح کے موضوع پر مضمون لکھنے کا ارشاد فرمایا۔مفتی صاحب نے بھی مضمون لکھا۔سب مضامین مکرم منشی ظفر احمد صاحب نے حضور کو پڑھ کر سنائے اور مفتی صاحب کو بتایا کہ حضور علیہ السلام نے آپ کے مضمون کو بہت پسند فرمایا۔تحالف (خلاصہ ذکر حبیب ص 58) ایک بار حضرت مفتی صاحب موسم گرما کی رخصتوں میں قادیان تشریف لائے ہوئے تھے۔حضرت مولانا حکیم نور الدین صاحب قادیان ہجرت کر چکے تھے۔وہ مکان بن چکا تھا جہاں آپ مطب کیا کرتے تھے۔حضرت مفتی صاحب قریباً سارا وقت اسی مطب میں گزارتے تھے۔