حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 67
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 67 صاحب نے استعفی بھیج دیا جو منظور ہو گیا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی دُعاؤں کو شرف قبولیت بخش دانگی وصل کے سامان کر دیئے۔آپ نے جنوری 1901ء میں ہجرت کی۔(ذکر حبیب ص 26) تاریخ احمدیت جلد اول صفحہ 492 پر ہجرت کرنے والوں کی فہرست میں آپ کی ہجرت کا سال جولائی 1900ء تحریر ہے: می پریدم سوئے گوئے تو مدام من اگر میداشتم بال و پرے جب آپ قادیان آئے تو آپ کے دو صاحبزادے محمد منظور بعمر 5 سال عبد السلام بعمر ایک سال تھے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے آپ کو الدار میں وہ کمرہ رہائش کے لئے دیا جو آپ کے او پر والے مکان کے رہائشی صحن اور کوچہ بندی کے اُوپر والے صحن کے درمیان تھا۔اور آپ کے رہائشی کمرے سے اس قدر قریب تھا کہ گھر میں باتیں کرنے کی آواز کمرے میں سنائی دیتی تھی۔ایک سال مکان کے اس حصہ میں رہنے کی سعادت حاصل ہوئی اور مسلسل ایک سال اس خاندان کا دونوں وقت کا کھانا لنگر خانہ سے آتا رہا۔یہ مسیحائے زمان کی میز بانی کا ایک دلکش پہلو ہے۔حضرت مفتی صاحب فرماتے ہیں: میں نے کئی بار حضرت صاحب کی خدمت میں عرض کی کہ چونکہ اب میں یہاں ملازم ہوں اور صورت مہمانی کی نہیں ہے۔اس لئے میرے واسطے مناسب ہے کہ میں اپنے کھانے کا خود انتظام کروں مگر حضرت صاحب نے اجازت نہ دی ایک سال کے بعد جب میں نے ایسا رقعہ لکھا اور اس میں میں نے یہ اصرار کیا کہ میں اس واسطے اپنا انتظام علیحدہ کرنا چاہتا ہوں کہ میرا بوجھ جوانگر پر پر ہے وہ خفیف ہو کر مجھے ثواب حاصل ہو اس کے جواب میں حضرت صاحب نے مجھے لکھا: چونکہ آپ بار بار لکھتے ہیں اس واسطے میں آپ کو اجازت دیتا ہوں اگر چہ آپ کے لئے لنگر سے کھانا لینے کی صورت میں بھی آپ کے ثواب میں کوئی کمی نہ تھی۔“ 66 (ذکر حبیب ص 330)