حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 44 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 44

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 44 ایک دن حضرت اقدس علیہ السلام کے وہاں تشریف لے آئے، ہاتھ میں کچھ کتابیں تھیں، آپ بے تکلفی سے اُسی چٹائی پر بیٹھ گئے جہاں آپ کے دو غلام بیٹھے تھے۔آپ نے حضرت حکیم صاحب سے فرمایا کہ یہ چند نسخے سرمہ چشم آریہ کے میرے پاس پڑے ہوئے تھے میں لایا ہوں کہ حسبِ ضرورت آپ تقسیم کر دیں۔حضرت مفتی صاحب نے عرض کی کہ ایک مجھے چاہیئے۔آپ نے ایک نسخہ عنایت فرمایا۔مفتی صاحب ایک دفعہ لاہور سے قادیان آئے ہوئے تھے، مسجد سے جو تا گم ہو گیا۔جب حضرت اقدس علیہ السلام کو معلوم ہوا تو اپنا پرانا جو تا عنایت فرمایا۔ایک دفعہ آپ نے ایک جیبی گھڑی حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں پیش کی آپ نے اندر بلایا اور فرمایا: ” ہمارے پاس دو گھڑیاں ہیں۔یہ آپ لے جائیں۔اور دونوں گھڑیاں مفتی صاحب کو عنایت فرما ئیں۔(خلاصہ ذکر حبیب ص 45) ایک نشان کے اول گواہ حقیقۃ الوحی میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے کئی جگہ بطور گواہ حضرت مفتی صاحب کا نام تحریر فرمایا ہے۔ایک سو بیسواں نشان' کے عنوان کے تحت تحریر فرمایا: انجمن حمایت اسلام لاہور کے متعلق خدا نے میرے لیے ایک نشان ظاہر کیا تھا چونکہ اس نشان کے اول گواہ مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر اخبار بدر ہیں اس لیے انہیں کے ہاتھ کا خط بطور شہادت ذیل میں درج کیا جاتا ہے اور وہ یہ ہے : بسم الله الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسوله الكريم حضرت مرشد نا و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود الصلوۃ والسلام علیکم ورحمۃ اللہ برکاته جناب عالی ! مجھے جو کچھ معلوم ہے خدمت میں عرض کرتا ہوں اور وہ یہ کہ جب