حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 42 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 42

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 42 نے غلطی کھائی ، ہنوز اذان کا وقت کہاں ابھی تو بہت تھوڑا ہی وقت گزرا ہے کہ ہم لکھنے بیٹھے تھے۔مگر رات بھر کی کوفت نے اور معلوم نہیں کتنی ایسی شب حضرت نے پہلے گزاری ہوگی ، حضرت کی طبیعت پر ایک خوفناک اثر کیا۔اچانک ہاتھ پاؤں سرد ہو گئے اور دورانِ سر ہو کر آپ گر گئے۔بہت دیر کے بعد آرام آیا تو پھر آپ نے قلم دوات لے لی۔“ (بدرنمبر 2 جلد 15-11 دسمبر 1913ء) اے صادق مجھے تین بجے جگا دینا ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مجلس میں یہ تذکرہ تھا کہ پچھلی رات نماز تہجد کے جاگنے کے لئے کیا تجویز کرنی چاہیے۔تب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے فرمایا کہ اگر آپ سوتے وقت اپنے آپ کو مخاطب کر کے یہ کہا کریں: ”اے صادق مجھے تین بجے جگا دینا توضرور تین بجے آپ کی آنکھ کھل جائے گی۔“ تین دن۔تین سال (ذکر حبیب ص (167) ایک دفعہ تین دن کی چھٹی تھی۔قادیان آتے ہوئے بے چین ہو کر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان تین دنوں کو تین سالوں جیسی طوالت دے دے۔قادیان پہنچے تو حضور نے ارشاد فرمایا مفتی صاحب آپ بڑے عمدہ وقت پر پہنچے ہیں۔آپ کے آنے کے ساتھ ہی ایک کتاب تفسیر بائبل پہنچی ہے لیکن انگریزی میں ہے آپ مجھے پڑھ کر سنادیں ساتھ ہی پوچھا آپ کی رخصت کتنی ہے۔عرض کی تین دن۔فرمایا: ” تین دن میں انشاء اللہ ختم ہو جائے گی۔“ آپ یہ کہہ کر کہ مفتی صاحب کو اندر لے گئے اب سارا دن حضور علیہ السلام اس کتاب کو سنتے رہے یا مفتی صاحب تھے یا حضور علیہ السلام باہر تشریف لائے تو مفتی صاحب کے ساتھ کھانا پینا سب حضور علیہ السلام کے ساتھ۔یہاں تک کہ تین دن اسی طرح گزر گئے۔خلاصه از الفضل 13 جولائی 1923ء ص 10 کالم 3)