حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 32 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 32

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 32 اپنی کوشش رکھنا اور ضرور رکھنا۔حضرت بھی آج کل فیروز پور میں ہیں جب تشریف لائیں گے۔۔۔۔مفصل آپ کو لکھوں گا۔۔۔۔والسلام نورالدین ( بدر 19 ستمبر 1912ء) 1893 ء میں حضرت اقدس علیہ السلام لاہور میں چینیاں والی مسجد میں نماز جمعہ کے لئے تشریف لے گئے مفتی صاحب کو آپ کی ہمراہی کا شرف حاصل ہوا۔1894ء میں جب کسوف خسوف کی پیشگوئی پوری ہوئی، آپ جموں سے قادیان آئے ہوئے تھے اس طرح اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے چشم دید گواہ بنے۔(ذکر حبیب ص 20) جموں میں ملازمت کے دوران آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا مکتوب موصول ہوا جس میں تحریر تھا کہ مرزا فضل احمد ( حضرت اقدس علیہ السلام کی پہلی بیوی سے دوسرے صاحبزادے) جموں میں پولیس میں ملازم ہیں۔بہت دنوں سے گھر میں کوئی خیریت کا خط نہیں آیا۔اُن کی والدہ گھبرا رہی ہیں آپ ان کا حال اور خیر خیریت دریافت کر کے اطلاع دیں۔ایسا ہی خط دوسری دفعہ بھی آیا۔آپ نے دونوں دفعہ خیریت معلوم کر کے بواپسی ڈاک اطلاع بھیجی۔ترے کوچے میں گزرے زندگانی (ذکر حبیب صفحہ 20) اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک وجود کے طفیل اُس پاک بستی میں بھی کشش رکھ دی۔آپ ایک بے قرار پروانے کی طرح موقع نکال کر قادیان پہنچ جاتے۔ملازمت کی پابندیوں میں جہاں گنجائش نکلتی عازم سفر ہوتے جس کی منزل قادیان ہوتی۔1891 ء میں ایک دفعہ قادیان کا ارادہ کیا تو معلوم ہوا کہ حضرت اقدس علیہ السلام لدھیانہ تشریف لے گئے ہیں۔آپ بھی لدھیانہ پہنچ گئے وہاں حضرت اقدس علیہ السلام کا ارادہ امرتسر جانے کا ہو گیا۔آپ نے حضرت مفتی صاحب کو ارشاد فرمایا