حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 259 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 259

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 259 وہ دفتر گئے تو معلوم ہوا کہ اس افسر کو فوری تبدیلی کا تار آ گیا ہے اور وہ چارج دے رہا ہے۔چنانچہ اسی دن وہ چارج دے کر چلا گیا اور انہیں کسی نے طلب بھی نہ کیا۔فالحمد لله ثم الحمد للہ۔سر درد کی دوا ایک دفعہ مجھے سر درد کا دورہ شروع ہوا۔صبح سے دوپہر تک شدید در درہتا پھر رفتہ رفتہ اچھا ہو جاتا کئی علاج کئے کچھ فائدہ نہ ہوا۔رات دُعا کرنے کے بعد مجھے یہ نسخہ بتلایا گیا کالی مرچ دو دانه، نوشادر دورتی تھوڑے سے پانی میں رگڑ کر پی لیں۔اس کے استعمال سے پہلے ہی دن آرام ہو گیا۔فالحمد لله ثم الحمد للہ۔ایک دفعہ میں پنجاب کے تبلیغی دورے پر تھا۔گاؤں بہ گاؤں پھر نے اور بے وقت غذا کھانے سے معدہ خراب ہو گیا۔کھانا ہضم نہ ہوتا۔دُعا کے بعد علاج بتلایا گیا کہ ایک رتی رسونت کھاؤ۔اس کے استعمال سے دو تین روز میں آرام ہو گیا۔اس طرح بسا اوقات اپنے اور دوستوں کے واسطے بیماریوں کے علاج کے لئے ادویہ بتلائی گئیں جو ہمیشہ تیر بہدف ثابت کا مثال ہوئیں اور ان سے فوراً آرام ہو گیا۔کیونکہ وہ علاج اس خاص مرض اور وقتی حالت کے واسطے موزوں علم غیب سے بتلایا گیا تھا۔وَهُو الْعَليمُ الْحكيم عبد القدوس مالا باری صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ وفات سے پہلے آخری ایام میں بیوی بچوں کو پاس بیٹھا کر جود عاد ہراتے تھے اور بچوں کو بھی دہرانے کے لیے فرماتے تھے وہ یہ ہے: یارب ! بخش کہ جنگ کوئی نہ ہو۔پاکستان غالب رہے اور امن وامان میں رہے قادیان اور ربوہ اور اس کے اردگرد کے علاقہ میں ہمیشہ حضرت خلیفہ اسیح کے خدام بستے رہیں اور احمدی جہاں کہیں ہوں مخالفوں کے شر سے محفوظ رہیں۔آمین۔“ الفضل 2 فروری 1957 ء ) آپ اپنی صحت و عمر کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعا کی برکت کاشمر بیان فرماتے۔ایک