حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 258
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 258 پہنچا۔مجھے بھیجا گیا کہ میں ان کے درمیان مصالحت کراؤں۔میں نے راستہ میں دُعا کی کہ یا اللہ العالمین تو جانتا ہے مجھے نہ لڑنا آتا ہے اور نہ صلح کرانی آتی ہے۔اپنے فضل سے ایسے سامان کر کہ خود ہی ان لوگوں میں صلح ہو جائے۔جب میں صبح کی گاڑی میں وہاں پہنچا تو مجھے جاتے ہی یہ خوشخبری دی گئی کہ فریقین میں مصالحت ہوگئی مگر آپ اتفاق سے آگئے ہیں تو چند پیکچر کر جائیں۔چنانچہ پھروں سے فارغ ہو کر واپس آگیا جب حضرت خلیفہ اسیح سے اس کا ذکر ہوا تو فرمایا: ہم کو تو ایسے ہی مبلغین کی ضرورت ہے۔" فالحمد لله ثم الحمد لله دُعا سے دوائی معلوم ہوگئی ایک دفعہ میں بیمار ہوا روز بخار ہو جائے۔حضرت مولانا حکیم صاحب کئی ایک دوائیں تجویز کر چکے۔بخار نہ اترنے میں آئے رات کو میں دُعا کرتے سو گیا۔یہ الفاظ زبان پر آئے ایسا فی ٹوڈا میں اس وقت نہ جانتا تھا کہ اس کے کیا معنی ہیں۔صبح حضرت حکیم صاحب سے عرض کیا۔فرمایا یہ ہینگ کا انگریزی نام ہے۔یہ دوائی آپ کے بخار کے لئے بہت مفید ہوگی کیونکہ یہ معیادی بخار ہے افسوس ہے کہ مجھے اس کا خیال نہیں آیا۔چنانچہ ہینگ کا ایک نسخہ تیار کیا گیا۔جس سے اسی دن بخار اتر گیا۔فالحمد لله ثم الحمد لله دُعا سے افسر تبدیل ہو گیا جب میں لاہور میں ملازم تھا میرے ایک دوست ایک شب میرے پاس آئے وہ بہت غمگین تھے اور ذکر کیا کہ مجھ سے ایک دفتری غلطی ہوئی ہے جس پر بڑے افسر نے کل مجھے طلب کیا ہے کہ اپنی سروس بک لے کر پیش ہو۔شاید کوئی برار یمارک کرے یا تنزلی کر دے۔رات میں نے ان کے واسطے دُعا کی اور بشارت ہوئی کہ ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔اس کی انہیں خبر کی گئی۔صبح جب