حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 243 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 243

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ اور جناب سر شفیع میں صلح ہو گئی۔243 1930ء کے الہ آباد اجلاس کے لئے علامہ اقبال کے صدر مقرر کئے جانے کا فیصلہ مسلم لیگ کے جس اجلاس میں کیا گیا اس کے صدر حضرت مفتی صاحب تھے۔الفضل 20 دسمبر 1930 ص 8) 1931ء میں تحریک آزادی کشمیر میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا نمایاں کردار تاریخ کا حصہ ہے۔آپ نے آل انڈیا کمیٹی سارے مسلمانان ہند نمائندوں کی شمولیت کی کوششیں کیں۔شروع میں جبکہ کمیٹی کا قیام ہوا نظارت امور عامہ نے جس کے ناظر ان دنوں حضرت مفتی محمد صادق صاحب تھے کام سنبھالا۔یوم کشمیر کے پروگرام سب جماعتوں اور غیر احمدی معززین کو بھیجے اور حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا پمفلٹ 'کشمیر کے حالات، راتوں رات چھپوا کر بھیجا۔چندہ کے متعلق جماعت میں تحریکات کیں اور کئی دن پور اعملہ اسی میں مصروف رہا۔عمائدین سے ملنے کے لئے جو حضرات قادیان سے تشریف لے جاتے اُن میں حضرت مفتی صاحب بھی شامل تھے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرمایا: ”ہز ایکسی لینسی وائسرائے بہادر کے پرائیویٹ سیکرٹری اور پھر خود حضور وائسرائے کے پاس میں نے مفتی محمد صادق صاحب کو بھیج کر مظالم کشمیر کے دُور کرنے کی طرف توجہ دلائی۔“ تاریخ احمدیت جلد 5 ص 596) تحریک پاکستان میں آپ کی مساعی کا مختصر ا ذکر کر کے اب دوسرے موضوع کی طرف آتے ہیں۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسے زوروں پر تھے۔صبح سیاسی جلسہ ہوتا تو شام پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے حسین پہلوؤں پر تقریریں ہوتیں۔انجمن احمد یہ دہلی کا نواں جلسہ سالانہ 27-28-29 مارچ 1931ء کو پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوا تھا۔اس جلسہ کا موضوع تھا ” حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا پر احسانات آپ نے