حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 240
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 240 کر بہت سے احباب نے حضرت مفتی صاحب کی قیادت میں اپنے معزز بھائی کا خیر مقدم کیا۔الفضل 3 جنوری 1928 ص 1) جلسہ ہائے سیرۃ النبی سال یا پین میں تقاریر جون 1928 ء میں حضرت مصلح موعود کی تحریک پر سارے ہندوستان میں جلسہ ہائے سیرت النبی الایام منعقد کئے گئے۔جن میں کسی مذہب وملت کی تخصیص نہیں تھی۔قادیان سے قریباً پچاس مقررین ہند کے طول و عرض میں مختلف شہروں میں تقاریر کے لئے بھیجے گئے۔جن میں ایک حضرت مفتی محمد صادق تھے۔چنانچہ کلکتہ میں تمام اہل مذاہب کے لئے زیر صدارت سر پی رائے البرٹ ہال میں لیکچرز کا انتظام کیا گیا تھا۔17 جون کی شام کو حضرت مفتی صاحب کا موضوع ” اُسوہ حسنہ تھا۔اس جلسے میں ہر مذہب وملت کے بااثر اور سر کردہ نمائندے موجود تھے جنہوں نے اس کو تاریخی اہمیت کی کوشش قرار دیا۔(الفضل 22 جون 1928 ءص8) 22 ستمبر 1929ء کو تھیوسوفیکل ہال کراچی میں ایک لیکچر دیا۔ہر مذہب وملت کے لوگ موجود تھے عنوان تھا"۔The Experiences About Amercian Spiritual Life" الفضل 4/اکتوبر 1929 ص2) تحریک پاکستان میں قادیان کی آواز حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تربیت اور ہدایت کے مطابق کلمہ حق کہنا، انسانیت کی بہبود اور قوم کی ترقی و خیر خواہی میں کوشاں رہنا حضرت مصلح موعود کا شعار تھا۔ارضِ ہندوستان میں جب اہل اسلام کی فلاح کے لئے سیاسی طور پر حرکت ہوئی تو آپ نے اپنے الہی تائید یافتہ تدبر کے ساتھ آواز حق اُٹھائی۔آپ کے ارشاد پر عملی طور پر آگے بڑھ کے کام کرنے والوں میں حضرت مفتی صاحب بھی تھے۔سائمن کمیشن کے سامنے جماعت احمدیہ کا وفد دو دفعہ پیش ہوا۔ایک بار گورداسپور میں دوسری