حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 239 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 239

239 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ برہمن بڑ یہ میں بھی پیام امن دینے کے مواقع ملے۔2 دسمبر کوڈھا کہ میں زیر صدارت جناب ڈاکٹر عبدالستار صاحب صدیقی ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف عربک اینڈ اسلامک سٹڈیز امریکہ میں اشاعت اسلام سے متعلق اپنے خیالات پیش کئے۔3 دسمبر کو بوگرا میں ایک جم غفیر کے سامنے گھنٹوں حقانیت اسلام پر پر مغز تقریر کی۔5 دسمبر کو ٹاؤن ہال رنگ پور ، 6 دسمبر کو صبح کار مائیل کالج میں اور شام ٹاؤن ہال میں "The Coming Jesus of India“ کے موضوع پر خطابات فرمائے۔تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 505 جدید ایڈیشن) حضرت مصلح موعود نے اس دورے کے بارے میں فرمایا: اس سال جو تبلیغی کام ہوا ہے وہ اعلیٰ درجہ کا ہے۔ابھی کچھ دن ہوئے دو بڑے تبلیغی دورے ہوئے ہیں۔مفتی محمد صادق صاحب کولمبو گئے وہاں سے بنگال، مدراس، مالا بار اور یوپی میں کئی بڑے مقامات پر انہوں نے لیکچر دیئے گویا سوائے سندھ کے انہوں نے سارے ہندوستان کا دورہ کیا اور آٹھ ہزار میل سفر کیا۔24 ہزار میل ساری دنیا کا چکر کا فاصلہ بتایا جاتا ہے۔مفتی صاحب اس کے تیسرے حصے میں پھر آئے۔“ (انوار العلوم جلد 10 ص 82) 30 اور 31 مارچ کو دہلی میں آل انڈیا مسلم لیگ کا اجلاس ہوا۔یہ اجلاس روشن تھیٹر دہلی اجمیر دروازہ میں ہوا تھا۔اس میں مسٹر محمد علی جناح ، حاجی عبداللہ ہارون صاحب، مولوی شفیع صاحب داؤدی ، مولوی ظفر علی خان صاحب کے علاوہ حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب اور حضرت ذوالفقار علی خان صاحب اور دوسرے مقتدر حضرات شامل تھے۔سید دلاور شاہ صاحب ایڈیٹر مسلم آؤٹ لک کا استقبال سید دلاور شاہ صاحب کو جون 1927ء کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموس کے تحفظ کے سلسلہ میں جیل میں ڈالا گیا تھا۔22 دسمبر کو رہا ہوئے 25 دسمبر کو قادیان آنے کی اطلاع ملی۔جلسہ سالانہ کی وجہ سے کثیر تعداد میں احمدی موجود تھے۔حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر قصبہ سے باہر جا