حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 224
224 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ stroking his venerable gray whiskers۔"Divorce is not frowned on by us۔The Koran says a man's house should be like paradise۔How can it be like Paradise if he cannot get on with his wife?" Dr۔Sadiq leaves Paris today for Marseilles to sail for India۔He has found Paris in need of a Moslem mission and will recommend the sending of Mohammedan priests in large number to Amercia۔We wish Dr۔Sadiq a happy recess at home before he is called upon to take up some greater and a higher work and we hope that his life will be one continuous and progressive roll of useful work in the service of humanity۔God bless him۔" (M۔Sunrise1924 vol 1 page 4546) ڈاکٹر صادق فرماتے ہیں کہ امریکہ میں جو رنگ کا مسئلہ ہے اس کا علاج صرف اسلام ہے۔ڈاکٹر موصوف سات سو مسلمان بنا کر شکاگو سے پیرس کے راستے بمبئی جا رہے ہیں۔ڈاکٹر صادق نے اپنے مریدوں میں سے کئی مبلغ تیار کئے ہیں۔خواتین ترکی حرم عورتوں کی طرح برقع پہنتی ہیں اور نماز پڑھنے ( بیت ) جاتی ہیں۔الفضل 26 فروری 1924 ء ص2) بحری جہاز میں ایک دلچسپ واقعہ ہوا۔لوگ بوریت سے بچنے کے لئے اپنے اپنے طریق پر تفنن طبع کا سامان کر رہے تھے۔آپ نے اپنے ذوق کا سامان کیا سیرت محمدی پر تقریر شروع کر دی بعد میں ایک عرب بے حد محبت سے ملا۔آپ نے حیرت سے پوچھا کہ تقریر تو انگریزی میں تھی آپ کو کیسے علم ہوا کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔جواب ملا نام نامی محمد تو سمجھ میں آتا تھا اسی سے بے حد خوشی ہوتی تھی۔اس تعارف کے بعد آپ بینچ پر بیٹھ گئے۔چاند کی روشنی میں لہروں کا نظارہ کرتے ہوئے عربی میں باتیں ہوتی رہیں۔فرط محبت سے اُس نے حج پر آنے اور اپنے پاس قیام اور سارا خرچ اُٹھانے کی پیش کش کر دی حضرت مفتی صاحب نے کہا کہ ایک صاحب ابوبکر بن یوسف بن جمال میرے ایک واقف جدہ میں ہیں۔یہ سن کر وہ چونکا اور بولا : والله هُوَ قادیانی آپ نے تحمل سے جواب دیا: انا قادیانی