حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 215 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 215

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 215 (Associated Press) کے نمائندوں نے آپ کے انٹرویوز مکان اور بیت کی تصاویر کے ساتھ شائع کئے جس سے استفسارات کا ایک ہجوم امڈ آیا۔خط و کتابت اور فون کے علاوہ مشن ہاؤس پر آنے والوں کو احمدیت سے متعارف کروایا گیا۔کئی سوسائیٹیز نے لیکچرز کے لئے بلایا۔چنانچہ ایک لیکچر سپر چوٹل ہال (Spiritual) میں اور ایک ہندوستان ایسوسی ایشن کی دعوت پر ہوا۔اپنے خطابات میں آپ نے کئی زاویوں سے پیغام حق پہنچایا۔عیسائیوں کو یہ بتایا کہ عیسائیت کی تعلیم پر عمل عملاً ختم ہو رہا ہے۔جبکہ اسلام کی حسین تعلیم پر عیسائی بھی عمل کر رہے ہیں۔اسی طرح ہندوؤں کو کرشن جی مہاراج کی زندگی کے حالات سنا کر حقیقی دین کی طرف دعوت دی۔خلاصہ الفضل 11 جون 1923 ء ص 1,2 ) سہ ماہی کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ آپ (Grand Rapid (MI تشریف لے گئے۔وہاں 15 لیکچرز ہوئے۔بہت سے انٹرویوز ہوئے 700 خط آئے 3000 بھیجے گئے۔جس میں یوسف خان اور فاطمہ صاحبہ نے مدد کی 1800 سرکلر لیسٹرز اور لٹریچر منتخب کالجوں اور یونیورسٹی کے پرنسپلز اور گورنرز کو بھیجے گئے۔تھیوسوفیکل ہال والوں کی دعوت پر اُن کے کمیونٹی ہالز اور چرچوں میں خطاب کا موقع ملا۔سال کے آخری مہینوں میں نارتھ ڈکوٹا North Dacota منی سوٹا Minnessota اور مشی گن Michigan بہت سی جگہوں پر تقاریر کے مواقع ملے۔27 نومبر کو Exchange Club Grand Havens Mi نے مدعو کیا۔کلب کے پریذیڈنٹ نے بہت اچھے الفاظ میں تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ہم اُن مشنریوں کو سننے کے عادی ہیں جو یہاں سے انڈیا جاتے ہیں۔آج ایک غیر معمولی مہمان جو انڈیا سے امریکیوں کو اسلام سکھانے آئے ہیں کوئنیں گے۔یہاں قریباً سوا گھنٹے تک ایسے تمام مسائل کے متعلق تقریر کا موقع ملا جن کے متعلق آپ کو تجربہ ہو چکا تھا کہ ان کے ذہنوں میں سوال بن کر رہتے ہیں۔اس کی وضاحت کے لئے بائبل کے مقابلے میں قرآن مجید کے نظریات پیش فرمائے۔آخر میں بتایا کہ انڈیا میں خدا