حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 209
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ کیا ہے؟ حضرت مسیح میں یہودی ہوں۔209 ہے۔افسر کیا آپ حضرت موسیٰ کی شریعت پر اعتقاد رکھتے ہیں جو تعداد ازدواج کی اجازت دیتی حضرت مسیح: یقینا میں اس پر اعتقاد رکھتا ہوں جو کوئی موسیٰ کی شریعت کے احکام کا چھوٹے سا چھوٹا حصہ بھی توڑے گا ، وہ آسمانی بادشاہت میں سب سے جھوٹا سمجھا جائے گا۔افسر: آپ کے ہاتھوں میں زخموں کے نشان کیسے ہیں۔حضرت مسیح: بے انصافی سے صلیب پر لٹکا دیا تھا۔افسر: آپ کا پیشہ کیا ہے۔حضرت مسیح : میں خدا کے احکام کا وعظ کرتا ہوں۔میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا بلکہ وہی جس کے کہنے کا خدا کی طرف سے حکم ہوتا ہے۔افسر : کیا آپ کے پاس ایسے کاغذ ہیں جن سے ثابت ہوتا ہو کہ آپ واعظ ہیں۔حضرت مسیح مجھے کاغذوں کی ضرورت نہیں۔افسر : کیا آپ اپنے ملک کے لئے لڑیں گے اگر کبھی ضرورت پڑی۔حضرت مسیح میں لڑنے پر اعتقاد نہیں رکھتا میں صرف محبت کا معتقد ہوں۔افسر کیا آپ شراب پینا جائز سمجھتے ہیں۔حضرت مسیح : ہاں نہ صرف جائز سمجھتا ہوں بلکہ اعجازی طور پر مہیا بھی کر سکتا ہوں اگر دعوت وعدہ کے موقع پر اس کی ضرورت ہو۔فیصلہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ مسیح کو اس ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔