حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 208 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 208

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ افسر : آپ کا نام کیا ہے۔حضرت مسیح: يسوع افسر : آپ کا پورا نام کیا ہے۔حضرت مسیح: یہی میرا نام ہے۔افسر : آپ کا دوسرا نام کیا ہے۔حضرت مسیح میرا کوئی دوسرا نام نہیں۔میرا صرف یہی نام ہے۔افسر: کیسی عجیب بات ہے آپ کے باپ کا کیا نام ہے۔حضرت مسیح: میرا کوئی باپ نہیں۔افسر: کیا تمہارا کوئی باپ نہیں پھر تم کس طرح پیدا ہوئے۔208 حضرت مسیح : معجزانہ طور پر بغیر باپ کے جو حیرت انگیز ہے۔خدا کے نزدیک درست ہے بھلا آپ مجھے بتائیں کہ حضرت آدم بغیر ماں اور باپ کے کس طرح پیدا ہوئے۔افسر: میں نہیں جانتا۔آپ کہاں سے آئے ہیں؟ حضرت مسیح: ہندوستان سے۔افسر : کون سے شہر سے۔حضرت مسیح: سری نگر کشمیر سے۔افسر : آپ کے پاس کس قدر روپیہ ہے۔حضرت مسیح میں اپنے پاس کوئی روپیہ نہیں رکھتا۔افسر بغیر روپیہ کے آپ کس طرح گزارا کریں گے۔حضرت مسیح کل کی فکر نہیں کل اپنی فکر آپ کرے گا۔افسر : عجیب بات ہے ہم تو اس ملک کے لئے سو سال پہلے انتظام کرتے ہیں۔آپ کی قومیت